شہر میں لاک ڈائون ،سکول کالج بند طلبہ کے لیے بڑی خبرآ گئی

ملک میں جاری کورونا کی دوسری لہر کے دوران وبا کے بڑھتےکیسز کے باعث صوبہ پنجاب کےضلع گجرات کےتین علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے گجرات کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گجرات کے علاقے لگاؤں چک سادا نواں لوک میں لاک ڈاؤن نافذ کیاگیا ہے جب کہ

گورنمنٹ ابن امیر کالج جلال پور جٹاں اور گورنمنٹ میونسپل ماڈل گرلزہائی اسکول جلال پور جٹاں کی تمام برانچز بھی بند کر دی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر

میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق 19 مارچ تک ہو گا۔دوسری جانب پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 78 ہزار648 ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں اب تک

5 ہزار600 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔واضح رہے کہ ملک بھرمیں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید54افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار281ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 16ہزار 349ہے،اب تک کورونا کے 5 لاکھ 93 ہزار 453 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔

About soban

Check Also

سلطان علاؤ الدین کی تلوار اندھی اورجلاد کی طرح ہاتھ ۔۔۔۔؟؟؟

دلچسپ و عجیب سلطان علاؤ الدین کی تلوار اندھی تھی اور ہر وقت جلاد کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *