آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

جنس مخالف میں دلچسپی بدنامی کا باعث بن سکتی ہے، ذہنی انتشار بڑھے گا، خود کو جذباتیت سے آزاد ہ رکھیں تو بہتر ہے، دوستوں سے وابستہ توقعات دم توڑ جائیں گی۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
ا پنا مزاج ٹھنڈا ہی رکھیں اسی میں آپ کی بھلائی ہے، بعض اہم مسائل دوسروں کی معاونت سے حل ہو جائیں گے، نئی سکیموں کو عملی شکل ہرگز نہ دیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

آپ کا دامن بلاشبہ خوشیوں سے بھرا رہے گا، مشترکہ کاروبار میں فائدے کی توقع ہے باوجود کوشش بچت کا خانہ البتہ خالی ہی رہے گا۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آج کا دن اہم ہے دوسروں کے ساتھ معاملات صلح صفائی سے طے کر لیں، کاروباری سلسلے میں کسی پارٹی کے ساتھ اہم معاہدہ ہو گا، سسرالی رشتہ دار وبال جان ثابت ہو سکتے ہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

سسرالی رشتہ دار آپ کو کسی نہ کسی طرح بہکا سکتے ہیں، ہو سکتا ہے آپ کو شریک حیات کے خلاف کر دیں، محتاط رہئے، حصول ملازمت کی کوشش بار آور ثابت ہو سکتی ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

محبوب سے کسی قسم کی بھلائی کی توقع نہ ہی رکھیں یہ آپ کو دھوکہ دینے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں، بیوپاری حضرات بھی نہایت سوچ بچار کے بعد خرید و فروخت کریں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

دماغ لاحاصل سوچوں میں گھرا رہے گا، عشق و محبت کے معاملات کو ذاتی طور پر حل کرنے کی بجائے بہتر ہے آپ اپنے والدین کی رائے کو اہمیت دیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

عشق و محبت کے معاملات مرضی کے مطابق حل ہوتے جائیں گے اور آپ خاصے خوش دکھائی دیں گے جلد بازی کا مظاہرہ کسی بھی معاملے میں نہ کریں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اگر آپ کا تعلق سیاست سے ہے تو یہ وقت انتہائی اہم ہے اپنے اہم کاموں کی تکمیل مرضی کے مطابق آپ کر سکیں گے، ذہنی طور پر آپ کافی پرسکون رہیں گے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آج کے دن آپ کو چھوٹی سی چھوٹی چیز کے لئے بھی غیر معمولی تگ و دو کرنا پڑے گی، قریبی عزیزوں سے کسی قسم کی بھلائی کی توقع نہ ہی رکھیں، یہ آپ کے ہمدرد ہرگز نہ ہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

آپ کے چند قریبی دوست آپ سے بطور قرض رقم کا تقاضا کر سکتے ہیں فوراً انکار کر دیں اور نہ ہی اپنے دل کا راز ان پر عیاں کریں یہ آپ کو بدنام کر سکتے ہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

کوئی بھی فیصلہ کرتے ہوئے اپنے دل کی ہرگز نہ مانیں بلکہ دوسروں کی رائے کو اولیت دیں اور انجانے میں آپ اگر کسی کا دل دکھا چکیں ہیں تو ان سے معافی مانگ لیجئے۔

About soban

Check Also

سلطان علاؤ الدین کی تلوار اندھی اورجلاد کی طرح ہاتھ ۔۔۔۔؟؟؟

دلچسپ و عجیب سلطان علاؤ الدین کی تلوار اندھی تھی اور ہر وقت جلاد کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *