پونچھا لگاتے وقت صرف ایک کام کرلیں مکھیاں گھر کا رخ بھی نہیں کریں گی

مکھیوں سے نجات پانا چاہتے ہیں جب صبح گھر کی صفائی کرلیں تو ایک بالٹی پانی میں دو عدد لیموں نچوڑ کر اچھی طرح مکس کریں اس پانی سے فرش دھو لیں تو دن بھر گھر میں دوبارہ مکھیاں نہیں آئینگی ۔ لیموں اور لونگ کا مکسچر ہمیشہ سے مکھیوں کیلئے ناپسندیدہ رہا ہے ۔ لیموں کو آدھا کاٹیں اور اس میں لونگ رکھ دیں ۔ اب اسے کسی ٹیبل پر رکھ دیں یہ ٹوٹکہ ضرور کارآمد ثابت ہوگا۔

لونگوں کو لیموں میں پھنسا کر رکھ دیں۔ لونگ اور لیموں کی مہک مکھیوں کو پسند نہیں یہ دونوں ملتی ہیں تو مکھیوں کو وہاں سے بھاگنا ہی پڑتا ہے ۔ چائے کی استعمال شدہ پتی کو سکھا لیں اور دہکتے ہوئے انگارے پر ڈالیں تو مکھیاں بھاگ جائیں گی ۔ کھانے کی میز پر ایک پیالے میں تازہ پودینے کے پتے رکھ دیں تو مکھیاں نہیں آئینگی ۔ فرش دھونے کے پانی میں نمک ملایا جائے ۔تو کیڑے اور مکھیاں فرش پر نہیں بھنبھنائیں گے ۔گھروں ٹڈیاں اور کیڑے مکوڑے بہت زیاد ہ ہیں گندگی الگ پھیلاتے ہیں ۔ان کو بھاگنے یا مارنے کا ٹوٹکہ بتاتے ہیں۔کچن ہو یا گھر کا کوئی بھی حصہ ہو کیڑے مکوڑے ہر جگہ گندگی پھیلانے اور الجھن کا باعث بنتے ہیں۔سپرے کسی بھی طرح کا ہو اس کا اثر دیرپا نہیں رہتا ۔

کچھ دن کچن صاف رہنے کے بعد یہ مکوڑے دوبارہ آہی جاتے ہیں ۔ چھوٹے ٹڈیاں لال بیگ اور جھینگے وغیرہ اس کا آسان سستا گھریلو ٹوٹکہ یہ ہے آپ یوکلپٹس آئل کی چھوٹی شیشی لے لیں ۔ یہ تیل عام مل جاتا ہے خوشبو دار بھی ہوتا ہے آدھا تیل اور آدھا پانی کا مکسچر بنا کر کچن میں کیبنٹ دیواروں اور کونوں میں رات کو سپرے کردیں۔ کچھ ہی دنوں میں آپ کو ان حشرات سے ہمیشہ کیلئے نجات مل جائیگی ۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کچن کی الماریوں اور کیبنٹ میں اخبار کی جگہ خاکی کاغذ جوکہ بچوں کی کاپیوں کو کور کرنے استعمال کیا جاتا ہے ۔جس الماری دراز یا کیبنٹ میں خاکی کاغذ بچھا ہووہاں لعل بیگ ٹڈی جھینگے نہیں آتے ۔ ایسی جگہ پر چھلے ہوئے لہسن ایک دوٹکڑے رکھ دیں امید ہے آپ کے مسئلے کا مسائل کا حل نکل جائیگا۔ صحت مند رہنے کیلئ دوا اور دعا کیساتھ صدقہ بھی کریں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اور ہم سب مسلمانوں کو دنیا میں پھیلی وباء سمیت ہر طرح کی ناگہانی آفات اور بیماریوں سے محفوظ رکھے ۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *