صحت مند اور خوشگوار زندگی کے دس راز

فی زمانہ صحت مند انسان ڈھونڈے نہیں ملتا ہر کوئی اپنی دوا کی پوٹلی ساتھ رکھتا ہے اس کا سبب یہ بھی ہے کہ ہم کافی سہل پسند ہوگئے ہیں لیکن کچھ اقدامات ایسے ہیں کہ اگر ان کو اپنا لیا جائے تو کافی حد تک صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اگر آپ اپنی زندگی میں یہ تبدیلیاں کرلیتے ہیں تو آپ کی زندگی انشاء اللہ خوشگوار بن جائے گی ناشتہ کبھی مت چھوڑیں رات کے چھ سے آٹھ گھنٹے سونے کے بعد اگر آپ نے ناشتہ بھی نہیں کیا تو جسم میں شوگر لیول کم ہوجائے گا اور کام کے دوران فورا تھکان محسوس ہوگی اور توانائی کم ہو گی اور اگر یہ روٹین روز روا رکھی جائے تو جسم آہستہ آہستہ کمزور ہونا شروع ہوجاتا ہے اور پھر بیماریاں حملہ آور ہوجاتی ہیں ۔میٹھے مشروبات سے گریز کریں خاص طور پر تمام کولا مشروب میں بہت زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں جو موٹاپے اور شوگر کا باعث بنتی ہیں ہماری زندگی میں دو سفید زہر ہیں ایک چینی اور ایک نمک ان دونوں کا کم استعمال ہی صحت کو بہتر بناتا ہے ۔

پانی کا مناسب استعمال دن میں آٹھ سے دس گلاس پانی پینے کو معمول بنالیں یہ جسم میں پانی کی کمی ہونے سے بچاتا ہے اور وزن کو بھی کنٹرول رکھتا ہے ورزش کریں ورزش جسم کے لئےبہت ضروری ہے ضروری نہیں کہ آپ اس کے لئے جم جائیں روزانہ تیس منٹ چلنا بھی کافی ہے وقفے وقفے سے چند منٹ واک ضرور کیجئے گھر میں سیڑھیاں ہیں تو صبح کے وقت ان کو دو چار بار استعمال کریں اس سے آپ چاق و چوبند رہیں گے اور زندگی کو انجوائے کرسکیں گے ۔کچھ گھنٹے آف لائن رہیں گھر جائیں تو کچھ وقت ایسا بنا لیں کہ نیٹ بند کر دیں اور موبائل فون کا استعمال کم سے کم کردیں اس سے آپ کو گھر والوں کے ساتھ بیٹھنے کا وقت ملے گا ورزش کا وقت ملے گا اور سب سے بڑی بات مطالعے کا وقت ملے گا نشہ چھوڑ دیں اگر آپ سگریٹ سپاری یا ش ر ا ب پیتے ہیں تو ان سے چھٹکارا پائیں نشہ انسان کو ہمیشہ سست رکھتا ہے ایک ایسی دنیا میں رکھتا ہے جس کا کوئی وجود نہیں ہوتا حقیقت سے فرار کرواتا ہے

اور صحت کا دشمن تو ہے ہی اس لئے جلد ان چیزوں سے چھٹکارا پائیں پوری نیند لیں آج کے نوجوان بہت دیر سے سوتے ہیں اور اگر وہ طالب علم ہیں تو صبح کالج اور سکول کے لئے سویرے اٹھنا ہوا ہے تو نیند کبھی پوری نہیں ہوتی نیند کو پورا وقت دیں چھ سے آٹھ گھنٹے نیند آپ کے جسم کے میٹابولزم کو ٹھیک رکھتی ہے اور آپ موٹاپے اور شوگر سے بچ سکتے ہیں ذہنی طور پر بہتر کام کرسکتے ہیں ۔باہر نکلیں وقت اتنا تیز رفتار ہوگیا ہے کہ انسان کے لئے خود کے لئے بھی وقت نہیں بچا گھر سے گاڑی یا بس میں پھر دفتر پھر گاڑی اور پھر گھر کچھ لوگوں کو تو دھوپ کئی ہفتے نصیب نہیں ہوتی یاد رکھئے دھوپ سے جسم میں وٹامن ڈی بنتا ہے جو آپ کی ہڈیوں کے لئے بہت کارآمد ہے باہر نکلنے کا وقت نکالیں صبح ہوتی دیکھیں دھوپ کو انجوائے کریں سبزے سے آنکھیں ٹھنڈی کریں تازہ ہوا
سے پھیپھڑوں کو صاف کریں ور ایک نئی زندگی
محسوس کریں۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

About soban

Check Also

سلطان علاؤ الدین کی تلوار اندھی اورجلاد کی طرح ہاتھ ۔۔۔۔؟؟؟

دلچسپ و عجیب سلطان علاؤ الدین کی تلوار اندھی تھی اور ہر وقت جلاد کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *