کوئی آپ کو نظر انداز کرے یا ریپلائی نہ کرے تو یہ ٹک ٹاک آزمائیں گےتو وہ آپ کو نظر انداز کرنا چھو ڑ دے گا

لوگ ہمیں اگنو ر کیوں کرتے ہیں؟ اور جب وہ اگنو ر کریں یا ہمیں ریپلائی نہ کریں تو ہمیں کیاکرناچاہیے؟ تو میں آپ کو ایک ٹرک بتائیں گے ۔ اور سب سے پہلے چیز جو سمجھنی پڑے گی کہ لو گ آپ کو اگنو ر کیوں کرتے ہیں؟ جب آپ کو اس بات کا علم ہوگیاتو لوگ آپ کو نظرانداز کیوں کرتے ہیں؟ سب سے پہلی چیز ہے ایک بات ذہن میں رکھیں کہ کوئی بھی رشتہ ہے چاہے آپ کا گرل فرینڈ یا بوائے فرینڈ کا رشتہ ہے۔ جب وہ رشتہ شروع ہوتا ہے۔ تو اس وقت کوئی بھی شخص آپ کو نظرانداز نہیں کرتا۔ نظرانداز کب ہوتی ہے۔ جب وہ رشتہ پانچ یا تین مہینے کا ہوجائے یا ایک سال گز ر جائے ۔

پھر اگلا بندہ آپ کو اگنور کرنے لگ جاتا ہے۔ تو اس مختلف وجوہات ہوسکتی ہے۔ سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ایک انسان ہے جس کو ایک چیز بڑی طلب ہے۔ ایک انسان کو آئی فون چاہیے ۔ اس کو بڑی شدت سے ضرورت ہے ۔ یار مجھے یہ آئی فون مل جائے یہ مل جائے ، وہ مل جائے ۔ جب مل جائے گا کتنا مزہ آئے گا۔ جب اسے ایک بار آئی فون مل گیا ہے۔ دس پندرہ یاتین مہینے میں اس کی بڑی عزت کی جائے گی۔ لیکن جب اتنا وقت گزر جائے گا تو اس انسان کا اس سے دل بھر جائے گا۔ جوچیز انسان کے پاس آجاتی ہے ۔ تو اس کی قدر کم ہوجاتی ہے۔

اگر آپ کسی کے جتنا قریب جائیں گے اتنی ہی آپ کی عزت کم ہوتی جائے گی۔ میں ہمیشہ لوگوں کوبولتا ہوں ۔ آپ رشتہ داروں کے گھر روز جائیں گے تو آپ کی عزت نہیں کریں گے تو آپ سے چائے نہیں پوچھیں گے۔ اگر آپ ایک سال بعد جائیں گے تو وہ آپ سے پوچھیں گے وہ آپ کو چائے پلائیں گے آپ کو کھانا کھلائیں گے وغیرہ وغیرہ۔ جتنا آپ کسی کے قریب ہوں گے اتنی آپ کی عزت کم ہوتی جائے گی۔ ایک چیز آپ نے یہ سمجھنی ہے۔ آپ اگلے انسان کو جتنا وقت زیادہ دیں گے اتنا ہی وہ انسان آپ کو اگنور کرے گا۔ اکثر لوگوں کی فطرت ہوتی ہےآپ کسی کے پیچھے بھاگو گے وہ اتنا آگے بھاگے گا۔

یہ انسان کی فطر ت ہے۔ لیکن اگر آپ رک گئے اپنی جگہ پر وہ دوبارہ مڑ کر دیکھے گا ۔ یار یہ بندہ جو میرا پیچھا بھاگ رہاتھا یہ اچانک پیچھے کیوں مڑ گیا ہے ۔ اس کے ذہن کے اندر یہ چیز جائے گی۔ یہ بندہ اب میری عزت نہیں کرتا اب میرے پیچھے نہیں آتا۔ اس کے ذہن میں یہ بات چلے گی۔ کوئی بندہ آپ کو اگنور کرتا ہے تو آپ بھی اس کو اگنو رکریں۔ اگر وہ آپ کو اگنو رکر رہا ہے اور آپ ا س کے پیچھے جارہے ہیں تو اس سے آپ کی عزت کم ہوگی۔ توآپ کو چاہیے کہ آپ اس کی منتیں نہ کریں۔

اس کے پیچھے مت بھاگیں ۔ آپ کی عزت بالکل گر جائے گی۔ یہ چیز یاد رکھنا ۔ ایک گدھا تھا اس کو ایک بندہ دھکے مار کر روم سے باہر نکال رہاتھا وہ جیسے ہی اس کو دھکامار رہا تھا وہ ویسے ہی پیچھے آرہاتھا۔ وہاں سے ایک شخص گزرا یہ جو گدھا ہے اس کو جتنا پیچھے سے دھکا دو گے۔ وہ اتنا زور پیچھے لگائے گا۔ آپ ایسا کر و اس کو آگے سے پکڑ کر پیچھے دھکیلو یہ خود بخود روم سے باہر چلا جائے گا۔ اور کچھ انسانوں کی فطرت ایسی ہوتی ہے۔ ان کی جتنی زیادہ منتیں کی جاتی ہیں وہ اتنا ہی اس کا ری ایکشن دکھاتے ہیں۔ اگر ان کی منتیں کرنا چھوڑ دو گے وہ خو د ہی آپ کے پاس آتے ہیں۔

About soban

Check Also

سلطان علاؤ الدین کی تلوار اندھی اورجلاد کی طرح ہاتھ ۔۔۔۔؟؟؟

دلچسپ و عجیب سلطان علاؤ الدین کی تلوار اندھی تھی اور ہر وقت جلاد کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *