جسم میں آ ئیو ڈ ین کی کمی کی آ ٹھ علا مات

آ ئیو ڈین کا نام تو سنا ہی ہو گا آپ نے ۔اور اس کی وجہ آ ئیوڈین ملے نمک بازاروں میں دستیابی ہے اور آ ئیوڈین ذخموں کی صفائی کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ دوستو ایک ایسا لازمی غذائی جز ہے جو تھائی رائیڈ ہارمونز کے لیے ضروری ہے اور صحت مند افرا د میں پندرہ سے بیس ملی گرام ہوتا ہے۔ دوستو جسم قدرتی طور پر آ ئیوڈین نہیں بناتا اس لے اس کو غذاؤں سے حاصل کیا جاتا ہے۔ جیسے مچھلی ، دودھ، پنیر ، پھل، سبزیاں اور آ ئیوڈین ملا نمک۔ دوستو یہ بہت ساری چیزوں میں پا یا جاتا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ جسم ہر چیز منا سب مقدار جذب کر لیتا ہے۔ دوستو اس وقت دنیا کی 40٪آبادی میں اس کی کمی بھی لاحق ہے اور اس کے مر ض بھی لاحق ہوتے جا رہے ہیں۔

جسمانی وزن میں اضافہ۔ دوستو اگر جسمانی وزن میں اگر غیر معمولی اضافہ ہو جائے تو یہ آ ئیوڈین کی کمی کا اشارہ بھی ہو سکتا ہے۔ دوستو آ ئیوڈین کی کمی تھائی رائیڈ کے ایسے مرض کا باعث بنتی ہے جو جسمانی وزن میں اضافہ کرتا ہے۔ تھکاوٹ اور کمزوری۔ دوستو آ ئیوڈین میٹابولیزم کو ریگولیٹ کرنے کا بھی باعث بنتا ہے۔ اور اس کی کمی کے نتیجے میں یہ نظام پیچیدگیوں کا شکار ہو جا تا ہے۔ اگر غیر معمولی کمزوری یا تھکاوٹ کا احساس ہو تو اس کے علامت ہو سکتی ہے۔ خشک جلد۔ دوستو جلد ہمارے جسم کا سب سے بڑا عضو ہے اور تھائی رائیڈ اس کو صحت مند رکھنے کے لیے ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تاہم تھائی رائیڈ کو مناسب مقدار میں آ ئیوڈین نہ ملے تو جلد خشک ہو جاتی ہے بالوں کی نشو ونما کے لیے بھی ہارمونز کا کردار ہوتا ہے۔ اور اس کے علاوہ تھائی رائیڈ کا بھی اس سے تعلق ہوتا ہے۔ بالوں کا گرنا مختلف وجوہات کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے جیسے عمر ، ادویات وغیرہ۔ تاہم پھر بھی بال گر رہے ہوں تو آ ئیوڈین کے لیول کو چیک کروالیں۔ سردی کا لگنا۔ کیا آپ کو ہر وقت سردی لگتی رہتی ہے؟ چاہے موسم ہی کیوں نہ ہو۔ اگر آپ کا جسمانی درجہ حرارت دیگر افراد کے مقابلے میں کم ہو تو آپ کو تھائی رائیڈ کی کمی ہو سکتی ہے۔ بے تر تیب دھڑ کن۔

خون کے شریانوں پر بھی تھائی رائیڈ بہت زیادہ اثر اندار کرتے ہیں۔ اور دل تھائی رائیڈ ہارمونز کےلیے ٹارگٹ عضو ہوتا ہے۔ اگر دل کی دھڑ کن اچانک تیز ہو جائے تو یہ تھا ئی رائیڈ کی کمی کی طرف بھی اشارہ ہو سکتی ہے۔ یادداشت میں کمی کے مسائل۔ دوستو آ ئیو ڈین ذہنی چکنے پن اور ذہنی قابلیت سے جڑا ہوا ہے۔ اس کی کمی یادداشت اور سیکھنے کے عمل پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ دوستو اگر آپ میں بھی ان علا مات میں سے کچھ علامات ہیں تو جلد سے جلد اپنے ڈاکٹر سے ملیں اور آئیوڈین لیول کو چیک کر وائیں۔

About soban

Check Also

سلطان علاؤ الدین کی تلوار اندھی اورجلاد کی طرح ہاتھ ۔۔۔۔؟؟؟

دلچسپ و عجیب سلطان علاؤ الدین کی تلوار اندھی تھی اور ہر وقت جلاد کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *