نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20کیلئے18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

ویلنگٹن (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20کیلئے18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، سرفراز احمد اور حسین طلعت کی ٹی 20اسکواڈ میں واپسی ہوئی۔

ٹیم کی قیادت بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے جبکہ سرفراز احمد، محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ اور افتخار احمد ٹیم میں شامل ہیں۔ خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف اور شاہین آفریدی ،عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق شامل کرلیے گئے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ کرکٹ کی سرگرمیاں بحال رکھنےمیں پاکستانی کھلاڑیوں کاکردار اہم ہے، نیوزی لینڈ کے قوانین نے کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طورپر متاثر کیا، آئسولیشن کی مدت مکمل ہونے کے بعد سب کچھ پس پشت رہ جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں ایک مضبوط ٹیم ہے۔

دوسری جانب نیوز ی لینڈ اے کے خلاف 4روزہ میچ کیلئے16رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ کپتان روحیل نذیر ،عمران بٹ، امام الحق، ذیشان ملک پاکستان شاہینز کا حصہ ہیں۔ شان مسعود،عابد علی، اظہر علی، یاسر شاہ، سہیل خان اور عماد بٹ ٹیم میں شامل ہوئے۔ شان مسعود،عابد علی، اظہر علی، یاسر شاہ، سہیل خان اور عماد بٹ، حارث سہیل ،فواد عالم، محمد عباس، ظفر گوہر، نسیم شاہ اور دانش عزیز ٹیم میں شامل کرلیے گئے۔ پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے خلاف 4روزہ میچ 17 دسمبر سے شروع ہوگا۔

Reference: Hassan Nisar

About Admin

Check Also

استعفوں نے پھنسوا دیا ۔۔۔!!! قومی اسمبلی سے لیگی ارکان اسمبلی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ، اسپیکر اسد قیصر کا ناقابل یقین اقدام

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے 2 ارکان اسمبلی کے استعفوں میں نیا موڑ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *