”مشکلات سے لڑنا سیکھو“

اگر آپ سچ مچ ہنسنا چاہتے ہوتو پھر اپنا درد اٹھانے کے قابل بن جاؤ اور اس کے ساتھ کھیلنا شروع کردو۔ مشکلات کا پتھر تراشنے کے بعد جو ہیر ا نکلتا ہے۔ وہ کامیابی ہے۔ لوگوں کی باتوں کو دل سے لگانا چھوڑ دو گے توڈر کا سامنا کرنا سیکھو جاؤ گے اور اس طرح تمہیں کامیابی ملنے لگے گی۔ میری زندگی میں بہت سے مسائل ہیں۔ مگر میرے چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ رہتی ہے۔ مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے۔ کہ میری والدہ سب سے زیادہ خوبصورت عورت ہیں۔

اس وقت میں نے بہت سارے لوگوں کو دنیا بھر میں دستک دی ، لیکن میں اپنی ماں سے زیادہ بہتر عورت سے کبھی نہیں ملا آج میں جو کچھ بھی ہوں تو یہ سب اس کی وجہ سے ہے۔ ان بے وقوفوں کو آزاد کرانا مشکل ہے۔ جو اپنی زنجیروں کی عزت کرتے ہیں۔ اتنی ٹھوکریں مارنے کا شکریہ اے زندگی چلنے کا نہ سہی ، سنبھلنے کا ہنر توآہی گیا۔ انسان کی سب سے بڑی پریشانی یہ ے کہ انسان تقدیر سے بہت زیادہ مانگتا ہے۔ اور وقت سے پہلے چاہتا ہے۔مشکلات زندگی کا حسن ہیں۔

جوان پر قابو پا لیتا ہے۔ وہ زندگی کو بامعنی اوربامقصد بنا لیتا ہے۔ یقین رکھیے ہر رات کے بعد صبح بخشنے والا آزمائشیں ضرور دیتا ہے۔ لیکن آزمائش میں کبھی تنہا نہیں چھوڑتا، آزمائش تو اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کی تربیت کے لیے دیتا ہے۔ اما م غزالی ؒ نے فرمایا: سب انسان مردہ ہیں زندہ وہ ہیں جو علم والے ہیں سب علم والے سوئے ہوئے ہیں بیدار وہ ہیں جوعمل والے ہیں تمام عمل والے گھاٹے میں ہیں۔ فائدے میں وہ ہے جو اخلاص والے ہیں

سب اخلاص والے خطرے میں ہیں کامیاب وہ ہیں جو تکبر سے پاک ہیں۔ میرے پاس کوئی مدد گار تو کیا مدد کا وعدہ کرنے والا بھی تو نہیں تھا پھر قرآن کھول کر دیکھا تواللہ تعالیٰ وعدہ کر رہاتھا ہر تنگی کے بعد آسانی ہے اور میں روپڑا۔ خوش رہنے کا فارمولا: شکوے شکایات کم کیجیے اور اللہ پاک کی ان نعمتوں کے لیے شکر یہ ادا کیجیے جو آپ کے پاس ہے۔ اپنے مسائل کے بارے میں کم سوچیں مسائل کے حل کے لیے پوری کوشش کریں ، نتائج کے بارے میں فکر مند نہ ہوں۔ صرف اتنی ذمہ داریاں قبول کریں جتنی کرسکتے ہیں

اپنی سکت سے زیادہ کا م لینے سے گریز کریں۔ اپنے لیے بھی وقت نکالیں اللہ تعالیٰ سے باتیں کریں۔ اپنے ارد گرد کے لوگوں اور گھر والوں کو خوش رکھنے کی کو شش کیجیے ۔ آپ کو بھی خوشی ملے گی۔ دوسروں کو برائیوں پرنظر مت رکھیں اور اپنی اصلا ح کی کوشش کرتے رہیں۔ یااللہ: مجھے حاسدوں سے ، حادثوں سے او ر فساد کرنے والوں سے ، اور ہر طرح کے چھپے اور ظاہر دشمنوں سے بچانا، اور مجھے ہمت و حوصلہ عطافرمانا، کہ میں ہر معاملے میں ثابت قدم اور صراط مستقیم اختیا رکیے رکھوں ۔آمین ۔

About soban

Check Also

منہ کے چھالے ۔ منٹوں میں غائب۔آسان ترین نسخہ اور مسئلہ حل

اس وقت ہمیشہ دردناک سرپرائز ملتا ہے جب آپ کسی مصالحے دار چیز کو منہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *