پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم خبر نوٹیفکیشن جاری ، گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر آگئی

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی، مٹی کےتیل پر سیلز ٹیکس15.44 فیصدسے کم کرکے 10.07 فیصد اور لائٹ ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح 3.67 فیصدکردی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس میں

مزیدکمی کردی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردی ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کےتیل پر سیلز ٹیکس15.44 فیصدسے کم کرکے 10.07 فیصد کردیاگیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ لائٹ ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح 3.67 فیصدکردی گئی، لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 7.56 فیصد تھی تاہم پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح 17فیصدپربرقراررہے گی۔یاد رہے حکومت نے اوگرا کی سمری کو مسترد کرتے

ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت پیٹرولیم

لیوی اور سیلز ٹیکس سمیت دیگر ٹٰیکسز میں ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے ہر پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کی جاتی ہے، جس کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیتے ہیں۔

About soban

Check Also

ہیرا کو پہننے کے بے شمار فائدے۔

ستاروں کے نیک اثرات میں اضافے اور بد اثرات کو دور کرنے کیلئے ستاروں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *