”دن میں کسی بھی وقت یہ مزے کی چیز کھالیں“

آج آپکو بڑوں کا وہ خاص نسخہ بتائیں گے ۔ جو پیٹ اور ہاضمے کی خرابی، معدے کی گیس، جوڑوں کے درد، پاؤں کی سوجن جیسے بیماریوں کو جڑ سے ختم کردے گا۔ یہ نسخہ کھانے میں بھی بہت مزیدار ہے۔ جسے بھی دیکھو وہ نت نئی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ آج کل یہ سب بیماریاں اس لیے عام ہوگئی ہیں۔ کیونکہ ہم بڑے بزرگوں کے کارآمد ٹوٹکوں کو چھوڑ بیٹھے ہیں۔ اور ہم ڈاکٹری ادویات کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ یہ ادویات وقتی طور تو ہمیں آرام دیتے ہیں۔

لیکن یہ ہماری بیماری کو جڑ سے ختم نہیں کرتی۔ اور یہ اکثر کافی گرم بھی ہوتی ہیں۔ آج ان تمام بیماریوں کو جڑسے ختم کرنے کا ایک کارآمد نسخہ بتائیں گے ۔ جو ہمارے بڑے بزرگ پرانے زمانوں میں استعمال کرتے تھے ۔ اس کی بدولت وہ ہمیشہ تندرست اور توانا رہتے تھے ۔ ان کی صحت قابل رشک ہوتی تھی ۔ آپ دن میں کسی بھی وقت یہ مزے کی چیز کھالیں۔ تو یہ کھاتے ہوئے آپ کو بہت ہی لطف آئےگا۔ اور آپ کافی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔ اور اس کے ساتھ آپ کی صحت بھی اچھی ہوجائےگی۔

وہ کیسے ممکن ہے؟ وہ آ پ کو بتاتے ہیں۔ اس کو بنانے کےلیے آپ نے سب سے پہلے رسولے لینے ہیں۔ ان کا ایک نام لیسوا بھی ہے۔ آدھا کلو لے لیں۔ آپ کی ڈنڈیا ں توڑ لیں۔ آج کل ان کا موسم بھی ہے۔ یہ مارکیٹ میں آپ کو آسانی سے مل جائیں گے۔ ان میں صحت کا خزانہ محفوظ ہے۔ اچار میں اکثر آپ نے رسولے دیکھے ہوں گے۔ یہ کھانے میں بھی بہت مزیدار لگتے ہیں۔ پھر ایک صاف دیگچی لیں۔ اس کو آدھےپانی سے بھرلیں۔ آدھاچمچ نمک ڈال دیں۔ اس کے بعد آدھا چمچ ہلد ی کاڈال دیں۔

ہلدی اس لیے استعمال کی ہے۔ تاکہ رسولوں کا تیزہرا رنگ قدرے کم ہوجائے۔ پھر ان کو ڈھانپ دیں۔ اور ابال آنے دیں۔ ہلکی آنچ پر رکھنا ہے۔ جب پانی ابل جائے تو آپ نے رسولے ڈال دیں۔ پھر دو سے تین منٹ تک پکائیں۔ ان کو دھو کر پھر استعمال کریں۔ یاد رہے کہ زیادہ نہیں پکانا ہے۔ ورنہ رسولے نرم ہوکر ٹوٹنے لگیں گے۔ اس طرح ہم جو یہ نسخہ تیار کرر ہے ہیں۔ وہ خراب ہوجائےگا۔ ایک سے دو ابال آجائیں اور رسولا ہلکا سا نرم پڑ جائے۔ اس کو چیک کرلیں۔ نرم ہونے پر چولہا بند کردیں۔

اور رسولے چھان کر نکال لیں۔ ان کو چھان کر ایک باؤل میں نکال لیں۔ اب ان کی ٹوپیاں اتار دیں۔ رسولے کو جب توڑتے ہیں۔ اس میں جیل ہوتا ہے۔ یہ جوڑوں کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔ جوڑوں کا درد ختم کردیتاہے۔ اب آپ ہلکی آنچ پر ایک کڑاہی چولہے پر رکھیں۔ اس میں ایک چھوٹی پیالی سرسوں کاتیل کا ڈال دیں۔ اگر آپ کو سرسوں کاتیل کا ذائقہ پسند نہیں ہے۔ آپ گھر میں جو کوکنگ آئل استعمال کرتے ہیں۔ وہی ڈال دیں۔ پھر اس میں آدھا چمچ کلونجی کا ڈال دیں۔ اور اس کو آئل میں مکس کرلیں۔

تیل کو بالکل ہلکاساگرم کرناہے۔ پھر فوراً اس میں رسولے شامل کردیں۔ پھر ایک چمچ لال مرچ پاؤڈر کا ڈال دیں۔ آدھا چمچ ہلدی کا ڈال دیں۔ اور اپنے مزاج کے مطابق اس میں نمک بھی ڈال دیں۔ اور دو چمچ کے برابر ہلکی کٹی ہوئی سونف کا ڈال دیں۔ ایک کچا آم لیں۔ جس کو امبلی بھی کہتے ہیں۔ اس کو کد و کش کرلیں۔ یا چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ پھر اس کو شامل کردیں۔ دوسوگرام کچا آم لے لیں۔ اب ان تمام اجزاء کو ہلکی آنچ پر بھونیں۔

پانچ سے دس منٹ تک ہلکی آنچ پر فرائی کریں۔ اس کے بعد چولہا بند کردیں۔ اور اس کو آپ کسی صاف باؤل میں نکال لیں۔ آپ اس ڈش کو فریج میں پندرہ دن تک سٹور کرسکتے ہیں۔ یہ صحت کا خزانہ ہے۔ دن میں کسی بھی وقت اس کا ایک یا دو چمچ کھا لیں۔ روٹی سالن کے ساتھ بھی کھاسکتے ہیں ۔ یہ کھانے میں بھی بہت مزیدار ہے۔ یہ آپ کو مختلف بیماریوں سے بچا کر آپ کو صحتمند بھی رکھے گا۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *