سردی ابھی ختم نہیں ہوئی، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشنگوئی کر دی

پوٹھوہار کے اضلاع چکوال، اٹک،راولپنڈی اور جہلم میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران دن میں موسم خشک اور شمال مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ رات کے اوقات خنکی برقرار رہے گی۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں دھوپ کی حدت تیز رہنے کا امکان ہے جو گندم کی فصل کے لیے مفید ثابت ہو گی اور آیندہ ہفتے کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔سندھ کے تمام علاقوں میں موسم گرما

کی آمد آمد ہے اور درجہ حرارت دن کے اوقات میں 37 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے. گندم کی فصل کے لیے موسم سازگار رہے گا اور بارش کا امکان نہیں ہے۔بلوچستان کے تمام علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور اس ہفتے کے آخر میں شمالی بلوچستان

میں ہلکی بارش کا امکان ہے.خیبر پختون خواہ صوبے کے تمام علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا اور 6 مارچ سے بارشوں کا سلسلہ صوبے کے شمالی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرے گا۔کشمیر اور گلگت بلتسستان میں آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا اور 6 فروری سے بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے۔

About soban

Check Also

سلطان علاؤ الدین کی تلوار اندھی اورجلاد کی طرح ہاتھ ۔۔۔۔؟؟؟

دلچسپ و عجیب سلطان علاؤ الدین کی تلوار اندھی تھی اور ہر وقت جلاد کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *