زیرے سے وزن اور موٹاپا ختم! ایک دن میں ایک کلو وزن کم کر یں

موٹاپے کو آج کے دورمیں ایک پیچیدہ تحولی بد نظمی سمجھا جاتا ہے۔موٹاپا بذات خود ایک بیماری ہے ،لیکن اس کے باعث اور بھی بہت سے مرض لاحق ہو سکتے ہیں اور ان امراض سے بسا اوقات موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔موٹاپے کے باعث پیدا ہونے والے خطرناک امراض میں امرض قلب، کینسر، شوگر اور ہائی بلڈ پریشر وغیرہ خاص طور پر شامل ہیں ۔واضع رہے کہ موٹاپے کی حالت میں موت واقع ہونے کا تعلق دل کے فعل میں بے ربطگی ، اور قلب و شرائین کی پیچیدگیوں سے ہے۔جس کا بنیادی سبب خون میں بڑھی ہوئی چربی کی مقدار اور کولیسٹرول کا بڑھناہے۔ موٹاپے کی وجہ سے بلڈپریشر کا بڑھ جانا عام ہے۔ موٹاپے کے باعث ہی عورتوں میں رحم کا کینسر ،سن یاس کے بعد بریسٹ کا کینسر ، مردوں میں پروسٹیٹ کا کینسراور مردو زن میں مقعد کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

موٹاپا کیا ہے؟موٹاپے کے لئے اردومیں فربہی یا فربہ کا لفظ استعما ل ہوتاہے ۔انگریزی میں اورکے الفا ظ استعمال کئے جاتے ہیں ۔دراصل جب جسم میں اضافی چربی جمع ہونے لگے اور وزن میں خاطر خواہ اضافہ ہو جائے تو ایسی کیفیت کو موٹاپا کہتے ہیں۔طبی نقطہ نگاہ سے موٹاپا کسی بھی مرد یا عورت کی ایسی کیفیت کو کہتے ہیں جب ان کا وزن طبی لحاظ سے مقرر کردہ شرح سے بڑھ جائے ۔شرح وزن کا تعین بلحاظ عمر جنس اور قد سے کیا جاتا ہے۔ موٹاپہ بلغمی مرض ہے۔موٹاپے کی بیماری میں مبتلا لوگ سب سے زیادہ اس بات پر حیران ہوتے ہیں کہ کامیابی سے وزن کم کرنے کے بعد ان کا موٹاپا واپس کیوں آ جاتا ہے۔ اب سائنسدانوں نے اس کی وجہ اور علاج دریافت کر لی ہے ۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”بار بار وزن واپس آنے کا سبب آنتوں کے بیکٹیریا ہوتے ہیں۔جب کوئی شخص موٹاپا کم کرنے کے لیے ڈائٹنگ کرتا ہے

تو عارضی طور پر وہ سمارٹ ہو جاتا ہے، لیکن جب وہ اصل خوارک کی طرف آتا ہے اور بیکٹیریا کو چکنائی والی خوراک دوبارہ ملنی شروع ہوتی ہے تو وہ زیادہ سرگرم ہو جاتے ہیں جس کے نتیجے میں مذکورہ شخص کا وزن تیزی کے ساتھ واپس آ جاتا ہے۔ اس کا حل ڈھونڈتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم کے رکن ایرن سیگل کا کہنا تھا کہ ” اجوائن اور بابونہ میں وافر مقدار میں فلیوونوائیڈز موجود ہوتے ہیں لہذا اجوائین اور بابونہ کا کثیر مقدار میں استعمال ان کے وزن کو قابو میں رکھ سکتا ہے ۔ ان کی چائے بھی بہترین چیز ہے۔ روزانہ اس کاایک کپ پینے سے جسم میں جمع ہونے والی چربی کو پگھلانے میں خاطرخواہ مدد ملے گی اگر آپ زیرہ سفید کا صرف ایک چمچ دن میں کھائیں تو آپ کے جسم کی چربی تین گنا رفتار سے کم ہونے لگے گی۔ایران کی شاہد سادوگہی یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات بھی دیکھنے میں آئی کہ زیرہ کھانے والی خواتین میں کولیسٹرول کی مقدار بھی کافی کم ہوچکی تھی اور ان کا باڈی ماس انڈیکس بھی کم تھا۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *