دبئی کا سفری پابندی کا نیا ہدایت نامہ جاری، پاکستان پر پابندی برقرار


خلاف ورزی میں ملوث ائرلائنز کو جرمانہ یا فضائی آپریشن کے حوالے سے کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فوٹو:فائل

ابو ظبی: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے دبئی ایوی ایشن نے پاکستانی مسافروں سمیت 7 ملکوں پر پابندی برقرار رکھی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دبئی سول ایوی ایشن حکام نے سفری پابندی کا نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے پاکستانی مسافروں سمیت 7 ملکوں پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے، پابندی والے ممالک میں پاکستان کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائجیریا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

نئے ہدایت نامے میں تمام ایئر لائنز کو متعلقہ ملکوں سے آنے والے مسافروں کو بورڈنگ جاری کرنے سے منع کیا گیا ہے، اور کہا گیا ہے کہ گزشتہ 14 دنوں میں ان ممالک سے یا ان ممالک کا سفرکرنے والے مسافروں کو دبئی کے لئے یا ٹرانزٹ کے لئے بورڈنگ کارڈ جاری نہ کیا جائے، بصورت دیگر خلاف ورزی میں ملوث ائرلائنز کو جرمانہ یا فضائی آپریشن کے حوالے سے کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *