شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔۔۔!!! دلہن کی اچانک موت لیکن پھر دولہا کی شادی کس سے کروادی گئی؟

شادی کی تقریب میں پھیرے لینے سے قبل دلہن کی موت ہوگئی جس کے باعث دلہن کی چھوٹی بہن کو دولہا سے بیاہ دیا گیا؛ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سرابھی کی موت دل کے شدید دورے سے ہوئی۔قومی اخبار کے مطابق بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن بیمار ہوکر

گر پڑی اور ہلاک ہوگئی جس کے بعد دلہن کی ایک بہن کی دولہا سے شادی کر دی گئی۔ یہ واقعہ ایتاوا ضلع میں بھرتھانا کے سمس پور میں پیش آیا۔ پھولوں کی مالا کے تبادلے اور دیگر تقریبات کے بعد یہ جوڑا پھیرے لینے کی آخری رسم کی تیاری کر رہا تھا کہ سرابھی نامی دلہن منجیش کمار نامی دولہا کے برابر میں بے ہوش ہوکر گرپڑی۔ ڈاکٹر کو بلایا گیا تو اس نے

یہ کہتے ہوئے دلہن کی موت کی تصدیق کردی کہ اسے دل کا شدید دورہ پڑا ہے۔ شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔دلہن کے بھائی سوربھ کا کہنا ہے کہ ہم نہیں معلوم تھا کہ اس صورتحال میں کیا کریں۔ دونوں خاندان ساتھ بیٹھ گئے اور کسی نے مشورہ دیا کہ میری چھوٹی بہن نشا کی شادی دولہا سے کردینی چاہئے اور دونوں خاندان اس پر راضی ہوگئے۔ سرابھی کی لاش دوسرے کمرے میں رکھ کر نشا کی منجیش کے ساتھ شادی کردی گئی۔ شادی کے بعد جب بارات چلی گئی تو سرابھی کی آخری رسومات سرانجام دی گئیں۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *