76سال کی عمر میں بھی یہ شخص نوجوانوں سے زیادہ فٹ ہے لیکن اس فٹنس کے پیچھے چھپی کہانی جان کر آپ چونک جائیں گے

صحت مند زندگی گزارنا ہر انسان کا حق ہے۔ لیکن اس کےلئے کچھ محنت کرناپڑتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ نوجوان طبقے میں سے بھی کم ہی لوگ اپنی فٹنس پر کچھ زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ لیکن بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک 76سالہ شخص نے اس عمر میں بھی خود کو اتنا فٹ رکھا ہوا ہے کہ وہ کئی لوگوں کےلئے

ایک مثال بنے ہوئے ہیں۔ ان صاحب کا نام تری پاتھ سنگھ ہے اور یہ پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑ ھ سے تعلق رکھتے ہیں۔ایک عام انسان سے فٹنس ماڈل بننے تک کے سفر سے متعلق تری پات سنگھ نے ‘ہیومنز آف ممبئی’ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میری اہلیہ کا انتقال 1999 میں ہوا جس کے بعد میں خود کو اکیلا محسوس کرنے

لگا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کئی سال ایسے ہی گزار دیے، میرا بزنس اختتام پذیر ہوگیا تھا لیکن میں نے سوچا کہ اگر میری بیوی مجھے اس حال میں دیکھے گی تو کافی مایوس ہوجائے گی لہٰذا میں نے کچھ کرنے کی ٹھان لی۔تری پات سنگھ نے بتایا کہ جب میں 60 سال کی عمر کو پہنچا تو خود پر کام کرنا شروع کیا، خود کو فٹ رکھنے کیلئے ٹریننگ کی اور آج میرا بزنس بھی سیٹ ہے اور میں پہلے سے کہیں زیادہ فٹ ہوں۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *