آج کا دن کیسا رہے گا


جانیے اپنےاحوال ستاروں کی چال سے۔ فوٹو؛ فائل

حمل:
21مارچ تا21اپریل

مایوسی کے اندھیرے اجالوں کی دبیز چادر تلے دم توڑ سکتے ہیں ہمت واستقلال کی بنیادوں پر کاروبار کو ابھارنے کی کوشش کیجئے پھر دیکھیں ہر مسئلہ بفضل خدا حل ہو تا چلا جائے گا۔


ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

راہ چلتے اور گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہیں اپنے اخراجات بھی گھٹا دیجئے تاکہ موجودہ آمدنی میں اضافہ ہو سکے اور آپ خوشحال رہ سکیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

ہر بات کا فیصلہ خود کرنے کی بجائے بہتر ہے شریک حیات کی رائے کو اولیت دیں تاکہ آپ کے تعلقات مضبوط ہو سکیں اپنی رقم کی حفاظت کریں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

دماغ پر جنسی خیالات کو غالب نہ آنے دیں اس طرح آپ کی اعلیٰ صلاحیتوں کو زنگ لگ سکتا ہے کاروبار میں خصوصی دلچسپی لے لیں تا کہ نقصان کا احتمال نہ رہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اپنے دل کا راز آج آپ کسی سے بھی نہ کہیں چاہے یہ آپ کا کتنا ہی بھروسے مند ساتھی ہی کیوں نہ ہو کیونکہ اگر آپ نے ایسا کیا تو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

ملازمت پیشہ افراد پوری یکسوئی سے اپنے فرائض انجام دیں دوستوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتاہے مگر ان سے فائدہ نہ ہوسکے گا۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

ان گنت رکاوٹیں آپ کے راستے میں حائل رہیں گی مگر بلاشبہ آپ ان رکاوٹوں کو گرا کر کامیابی کا سفر طے کرتے جائیں گے رہائش کی تبدیلی ممکن ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

ہمارے سابقہ دیئے ہوئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزر سکیں کسی بھی معاملے میں جلد بازی ہرگز نہ کریں۔


قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اگر آپ کا تعلق گارمنٹس کے شعبے سے ہے تو آمدنی میں اضافہ ہونیکی توقع ہے آمدنی بڑھ جانے کا مطب ہرگز نہیں کہ اسے فضول کاموں میں خرچ کردیں لہٰذا احتیاط برتیں۔


جدی:
23دسمبر تا20جنوری

ذہنی انتشار بڑھے گا خود کو جذباتیت سے آزاد رکھیں تو بہتر ہے آج آپ کو چھوٹی سی چھوٹی چیز کے لئے بھی تگ ودو کرنا پڑ سکتی ہے اس لئے ہمت سے کام لیجئے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

بلاشبہ آپ اپنے زوربازو سے بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے نزدیکی سفر آپ کے مقاصد کی تکمیل کا باعث بن سکتا ہے ضرور کریں۔


حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

لڑائی جھگڑے کے معاملات سے خود کو دور ہی رکھیں تو بہتر ہے یہ نہ ہو کہ ہر لڑائی آپ کے گلے کا ہار بن جائے محبوب سے وابستہ توقعات پوری ہو ںگی۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *