اپنی خوبصورتی سے دوسروں کو متاثرکریں شہد کا گھریلو ماسک لگائیں

جلد کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں شہد اہم کردار اد ا کرتاہے۔ کیونکہ شہد میں قدرت نے ایسی خصوصیات رکھی ہیں۔ کہ وہ ہرقسم کے بیکٹیریا کو زائل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ اسے کھانے سے نہ صرف بیماریاں دور ہوتی ہیں۔ بلکہ چہرے پر لگانے سے بے رونق اور خشک جلد بھی تازہ دم ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ چہرے پر خالص شہد کا لیپ دینےسےخراب جلد بھی نرم ہوجاتی ہے۔ ایسی خواتین جن کی جلد خشک ہوتی ہے۔ انہیں چاہیے کہ ایک چمچ شہد میں ایک چمچ دودھ اور ایک چمچ بادام روغن ملا کر ماسک بنالیں۔ اور دس منٹ کےلیے چھوڑ دیں۔ اس سے جلد تازہ دم اور نرم وملائم ہوجائے گی۔ اگر بہت تیز میک اپ سے آپ کا چہرہ خراب ہوگیا ہے۔ تو شہد اس کےلیے بھی مفید ثا بت ہوتاہے۔ روزانہ دس منٹ کےلیے خالی شہد کا ماسک لگانے سے بھی جلد ٹھیک ہوجاتی ہے۔

اگرآپ کے ہاتھ کھردرے ہیں تو روزانہ شہد کا مساج کرنےسے آپ کے ہاتھ نرم وملائم ہوجائیں گے۔ دو چائے کے چمچ کھیرے کا رس لیں اور اس میں ایک چمچ شہد اور ایک ایک چمچ دودھ ملا کر ماسک بنا لیں۔ اور چہرے پر لگا لیں۔ دس منٹ لگانے کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔ اس کےعلاوہ انڈا، شہد اور بادام روغن مکس کر کے یہ ماسک چہرے پر لگائیں ۔ اور بیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔ یہ ماسک آئلی سکن کےلیے بہت اچھا ہے۔ یہ تھی ہماری آ ج کی آسان او ربہت ہی سستی ٹپس جو آپ کو ضرور پسند آئی ہوں گی۔ دوسرا نسخہ : آج میں آپ کو بتاؤں گا ہیر ماسک بنانے کا طریقہ۔ جو کہ آپ کے بالوں کو جلد سے جلد لمبا کر ے گا بالوں میں خشکی سکری کا خاتمہ کر ے گا خاص طور پر دو مو نہے با لوں کو ختم کر نے کی ایک بہترین ریمیڈی ہے۔

بالوں کو سفید ہونے سے بھی بچائے گا۔ بہت ہی اچھا قسم کا ماسک ہے جو دو قسم کے اجزاء سے بنا جا سکتا ہے اور گھر پر اسے آپ آسانی کے ساتھ تیار کر سکتے ہیں۔ اور اس سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے میری باتوں کو لازماً غور سے سنیے گا ۔ اس کے لیے آپ کو ایلو ویرا چاہیے جیسا کہ اس کو کنوار گندل بھی اس کو کہتے ہیں ۔ تو ایلو ویرا چاہیے اور ساتھ میں لیمن چاہیے اور میں آپ کو سٹیپ بائیے سٹیپ سمجھاؤں گا کہ آپ نے کر نا کیا ہے۔ جیسا کہ میں نے بتا یا کہ آپ نے ایلو یرا لے لینا ہے۔ اس کو آپ نے کش کر لینا ہے اوپر سے اتار لینا ہے اس کا چھلکا ۔ سائیڈوں پر بائیں دائیں طرف بھی چھری کی مدد سے تراش لینا ہے اور جب اوپر والا چھلکا اتار لیں گے تب اس کے اندر سے ایک پانی نکلے گا۔ اس پانی کو کسی بوتل میں محفوظ کر لینا ہے اور آدھا لیموں لے کر اس کے اندرآپ نے ڈیڑ ھ چمچ جو ہے

اس کے اندر شامل کر لینا ہے ایلو یرا کے اندر اچھی طرح سے مکس کر کے ایک آپ کا پیسٹ تیار ہو جائے گا اس ماسک کو اپنے بالو ں پر اپلا ئی کر نا ہے اور پانچ سے چھ منٹ تک با لوں پر عمل کر نا ہے ۔اور بالوں پر انگلیوں کی مدد سے اپلائی کر نا ہے۔ اور اچھی طرح سے بالوں کی جڑوں کے اندر اس کا لگا نا ہے اور آدھا گھنٹہ انتظار کر نا ہے اور آ دھے گھنٹے کے بعد کوئی بھی اچھا ہر بل شیمپو ہو۔ اس سے بالوں کو ضرور دھو لینا ہے اور یہ سارا عمل ہفتے میں دو دفعہ ضرور کیجئے گا۔ بہت ساری آپ نے اور بھی ہوم ریمیڈی جو ہیں وہ آزما کر دیکھی ہوں گی۔ کسی سے فائدہ ملتا ہے کسی سے نہیں فائدہ ملتا۔ لیکن یہ سو فیصد آپ کو فائدہ پہنچائے گا اور بہت زیادہ بالوں کو سلکی اور لمبے کر ے گا اور دو مونہے بالوں کا خاتمہ کر ے گا۔

جیسا کہ آپ سبھی لوگ ہی جانتے ہیں کہ ایلو یرا کے اند ر بہت ہی زیادہ اجزاء ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جن کی مدد سے آپ کے بال بہت ہی زیادہ سلکی بن جاتے ہیں اور ان بالوں میں چمک بھی پیدا ہو جاتی ہے۔ تو ہمیں چاہیے کہ اس عمل پر لازماً عمل کر یں ۔ تا کہ اس عمل سے زیادہ سے زیادہ ہم فائدہ اٹھا سکیں۔ یہ ایک قدرتی اور بہت ہی زیادہ آ سان نسخہ ہے۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *