یہ تین نشانیاں جس میں ہوں؟

پیار کرنے والوں میں اور کچھ نہ ہو لیکن ایک بات ہوتی ہے۔ بے اد ب نہیں ہوتے دل دکھاؤ کیسا بھی بددعا نہیں دیتے ۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ساتھ چھوڑ دینے کی دھمکیاں نہیں دیتے۔ روٹھنا منانا زندگی کا حصہ ہے۔ بس خیال رہے ناراضگی زبان تک رہے ۔ دل میں عزت اور پیار ہو۔ سچا پیار کرنے والوں کی ویسے تو بہت سی باتیں ہیں۔ مگر تین ایسی نشانیاں یہاں بیان کریں گے ۔ جو صرف دل سے پیار کرنے والوں میں ہی ہوسکتیں ہیں۔ پہلا: سچاپیار کرنے والوں کی سب سے پہلی اور سب سے اہم نشانی یہ ہے کہ وہ خود سے بڑھ کر آپ کی عزت کا خیال رکھے گا، زمانے بھر سے لڑ جائے گا ، لیکن آپ کی عزت پر کبھی آنچ نہیں آنے دے گا۔

دوسرا: خود اپنا دل ٹوٹ جائے ، پر کبھی بھی آپ کا دل نہیں ٹوٹنے دے گا، ہرتکلیف خود پر لے لے گا، لیکن ایک اچھا ساتھی اور پیار کرنے والا وہی ہوتا ہے۔ جو خوشی اور غم دونوں میں ساتھ چلے۔ کیونکہ اگر خوشیوں اور غموں کو مل بانٹ کے زندگی میں آگے بڑھا جائے تو زندگی صرف آسان ہی نہیں ، بلکہ خوشیوں سے بھرجاتی ہے۔ اور یہی سچا پیار ہے۔ تیسرا: جس سے آپ پیار کرتے ہو، اور اسے بے انتہاء پیار دیتے ہو ، کیا وہ بھی آپ کو پیار دیتاہے؟ آپ کا خیال رکھتا ہے؟ آپ کو سمجھتا ہے؟ کیونکہ جو انسان آپ کو سمجھ نہ سکے ، آپ کو پیار نہ دے سکے۔ تو ایسے انسان سے دوری اختیار کرلینا ہی بہتر ہوتا ہے۔

کیونکہ اسے پیار سے زیادہ ضرورتوں کی فکر ہوگی، اور صرف اپنےآپکو ہی ترجیح دے گا، اور ایسے انسان سے پیار پانا مشکل ہوجاتا ہے۔ بہترین ہمسفر کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ وہ آپ سے اختلاف اور ناراضگی کے باوجود بھی آپکا خیال رکھنا اور فکر کرنا نہیں چھوڑتا۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *