11 ممالک سے شہریوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت کے بعد ایک اور بڑی خبر آگئی

سعودی عرب نے فضائی پابندی کے شکار ملکوں کی فہرست سے 11 ممالک کو نکالنے کے بعد متعلقہ کمپنیوں کو مسافروں کو مملکت لانے کا اجازت نامہ جاری کردیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن نے فضائی سرور فراہم کرنے والے کمپنیوں کو اجازت نامہ جاری کردیا جس کے تحت اب وہ

مذکورہ 11 ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب لاسکیں گی۔ایوی ایشن کی جانب سے فضائی سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کو جاری سرکلر میں کہا گیا کہ ہے کہ 11 ممالک سے آنے والے غیر ملکیوں کو مشروط اجازت جاری کر دی گئی ہے۔ گیارہ ممالک سے آنے والے وہ غیر ملکی جو کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقررہ شرائط پرپورا نہیں اترتے انہیں لازمی قرنطینہ کی پابندی کرنا ہو گی۔خیال رہے

کہ گزشتہ روز سعودی ایوی ایشن نے سفری پابندیوں والے ممالک کی فہرست جاری کی، جس میں پاکستان، بھارت سمیت دیگر ممالک کے نام شامل ہیں۔سعودی ایوی ایشن کے نئے سفری ہدایت نامہ کے مطابق یو اےای، امریکا، برطانیہ، اٹلی، فرانس جاپان سمیت 11 ممالک سے مسافروں کو آنے کی اجازت ہوگی، مملکت آنے والوں کو ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہوگا گاکا ہدایت پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *