صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، موبائل فون چھن جانے یا چوری ہوجانے کی صورت میں اسے آن لائن بند کروانے اور ملنے کی صورت میں کھلوانے کا نظام متعارف

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل فون چھن جانے یا چوری ہوجانے کی صورت میں اسے آن لائن بند کروانے اور ملنے کی صورت میں کھلوانے کا نظام متعارف کرا دیاہے۔پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کے لیے اچھی سہولت متعارف کرا دی ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہہفتے میں 7 دن ٹول فری نمبر 55055-0800 پر صبح 9 بجے سے شب 9 بجے تک فون کر کے شکایت درج کرائی جاسکتی ہے جس پر پی ٹی اے صارف کو شکایتی نمبر جاری کرے گا۔سی پی ایل سی کے ریکارڈ کے مطابق

کراچی میں یومیہ اوسطاً 70 سے 75 موبائل فونز چھینے جاتے ہیں اور رواں سال اب تک لگ بھگ 10 ہزار موبائل فونز سے شہریوں کو محروم کیا جا

چکا ہے جبکہ سال 2020 میں کراچی کے شہریوں سے 21 ہزار 558 موبائل فونز چھینے گئے تھے۔پی ٹی اے حکام کے مطابق موبائل فون واپس مل جانے کی صورت میں صارف آن لائن پی ٹی اے کے کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم کے ذریعے موبائل فون کھلوانے کی درخواست بھیجے گا اور صارف پہلے دی گئی ٹریکنگ آئی ڈی یا شکایتی نمبر کا حوالہ دے گا جس پر فون ان بلاک کردیا جائے گا۔شکایت درج کرانے والا شہری 24 گھنٹے بعد اپنی شکایت کے حوالے سے بذریعہ ایس ایم ایس اور آن لائن پی ٹی اے کی ویب سائٹ یا اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے بھی اسٹیٹس معلوم کرسکے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل فون چھن جانے یا چوری ہوجانے کی صورت میں اسے آن لائن بند کروانے اور ملنے کی صورت میں کھلوانے کا نظام متعارف کرا دیاہے۔پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کے لیے اچھی سہولت متعارف کرا دی ہے

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *