بلوچستان سے ریٹائر ہونے والے 12 سینیٹرز کون ہیں؟

سینیٹ آف پاکستان میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 12 سینیٹرز اس ماہ ریٹائر ہو رہے ہیں جن میں سے 4 دوبارہ انتخابی دنگل میں حصہ لینے کے لیے میدان میں ہیں۔

چھ سال کی مدت پوری کرکے ریٹائر ہونے والوں میں پشتون خواملی عوامی پارٹی کے محمد عثمان خان کاکٹر اور گل بشری ،نیشنل پارٹی کے میر کبیر محمد شاہی اور اشوک کمار ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر جہاں زیب جمالدینی، پاکستان مسلم لیگ ن کے شاہزیب درانی اور جمعیت علما اسلام ف کے مولانا عبدالغفور حیدری اورسینیٹ میں ایک آزاد رکن محمد یوسف بادینی شامل ہیں ۔

ریٹائر ہونے والے اراکین سینیٹ میں سے چار اراکین منظور احمد کاکٹر ،سرفراز احمد بگٹی ،مولانا عبدالغفوری حیدری اور محمد عثمان خان کاکٹر دوبارہ سینیٹر بننے کیلئےملک میں سینیٹ کے تین مار چ کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے میدان میں اترے ہیں ۔

بی اے پی کے منظور احمد کاکڑ ،پشتون خواملی عوامی پارٹی کے سردار اعظم خان موسی خیل کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر جب کہ محمد خالد بزنجو ، نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو اور نصرت شاہین بی اے پی کی کلثوم پروین کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر کامیاب ہوئے تھے ۔

About soban

Check Also

سلطان علاؤ الدین کی تلوار اندھی اورجلاد کی طرح ہاتھ ۔۔۔۔؟؟؟

دلچسپ و عجیب سلطان علاؤ الدین کی تلوار اندھی تھی اور ہر وقت جلاد کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *