میرے بیٹے کا قد اچانک سے لمباکیسا ہوگیا ؟

آج ہم آپ کوبچوں کے قد بڑھانے کے حوالے سے بات کریں گے۔ کیونکہ والدین یہ ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ بچوں کی ذہنی نشوونما کے ساتھ ساتھ جسمانی بڑھوتری بھی قابل رشک ہو۔بچوں کی عمربڑھنے کےساتھ ساتھ قدبڑھنا بھی ایک عام سی بات ہے۔ تاہم اگربڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ ساتھ قدنہ بڑھ رہا ہوتو پریشانی کی بات

ہے یہی وجہ ہے کہ کچھ والدین بچوں کے قد نہ بڑھنے کی وجہ سے پریشان دکھائی دیتے ہیں ۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ فیملی میں چھوٹے بھائی کا قد بڑھ رہا ہوتا ہے۔ لیکن بڑا بھائی قدمیں چھوٹا لگ رہا ہوتو احساس کمتری کا شکا ر بھی ہوجاتا ہے۔ اکثر انہیں کہاجاتا ہے کہ بیٹے تم کھاتے پیتے نہیں ہو۔ تمہارے بھائی تمہارے حصے کا کھانا بھی کھا لیتا ہے کیا؟ یوں اسطرح کے جملوں سے اس بچے کو احساس دلوایا جاتا ہے کہ اس کا قد اس کے بھائی کی نسبت چھوٹا ہے۔ اور بڑھ نہیں پارہا۔ ایسے میں والدین کو ہی اپنے بچے کا خیال رکھنا ہوگا۔ اسے اس چیز کا احساس دلانا ہوگا۔ کہ نہیں بیٹا ! آپ کا قد بھی بڑھے گا۔ آج آپ کو ایک قد بڑھانےکا نسخہ بھی بتا ئیں گے ۔ اور کچھ قدبڑھانےکے طریقے بھی بتائیں گے۔ جس کی وجہ سے آپ اپنے بچے کا قد بڑھا سکتے ہیں۔ یہاں پر والدین سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اپنے بچے کو متوازن غذا دیں۔ اگر واقع آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے کا قد اچھا ہو تو انہیں جنک فوڈز، برگر ، کولڈ ڈرنک سے لازمی طور پر دور رکھیں۔ ان چیزوں کےبجائے اپنے بچے کو صحتمندانہ خوراک دیں۔ جن میں دودھ ، دہی ، انڈے ، مرغی ، کیلے اور مچھلی شامل ہو۔ اس کے علاوہ اپنے بچے کو جسم کو کھولنے کی مشق کروائیں۔ کیونکہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ بچے اپنا پورا دن کمپیوٹر ، موبائل او ر ٹی وی کے سامنے گزار دیتے ہیں۔ اور کسی

قسم کی جسمانی حرکت نہیں کرتے ۔ جس کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ بچے کے پٹھے اکڑ جاتے ہیں۔ اور قد بڑھنے میں مشکل کا سامنا رہتا ہے۔ اس لیےروزانہ کی بنیا د پر بچوں سے ان کے جسم کھلوانےکی کوشش کروائیں۔ اس مقصد کے لیے مختلف ایکسر سائز کا سہار ا لیا جاسکتا ہے۔ جیسا کہ پیروں کو سیدھے رکھ کر انگلی کو پکڑنے کی کوشش کرنا۔ پھر پیر وں کو بغیر موڑے جتنا ممکن ہوسکے کھینچیں ۔ ان ایکسر سائزسے نہ صرف ریڑھ کی ہڈی کھینچتی ہے۔ جس سے قد بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ بلکہ ساتھ ساتھ بیٹھنے کا انداز بھی بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے۔ اب بات کرتے ہیں۔ اپنے آج کے نسخے کے بارے میں۔ آپ نے رات کو سونےسےپہلے گیارہ کھجوریں لے کر ان کو پانی میں بھگو دیں۔ جب صبح اٹھیں گے تو کھجور یں پھول جائیں گی۔ ان میں سے گھٹلیاں نکال دیں۔ اب ان کھجور وں کو بلینڈر میں ڈال دیں۔ اور ایک گلاس دودھ ڈال کر شیک بنا لیں۔ بڑھتے ہوئے بچوں کے لیے دودھ انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ اس میں موجود کیلشیم اور وٹامن ڈی بچوں کی ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔ دودھ میں موجود وٹامن اے کی وجہ سے ہڈیاں زیادہ بہتر طریقے سے کیلشیم جذب کرتی ہیں۔ دودھ ایک مکمل غذا ہے۔ اس کا استعمال بچوں کےلیے انتہائی ضروری ہے۔ اگر آپ اپنے بچوں کوروزانہ دودھ پینے کی عادت ڈال دیں گے ۔ تو ان کی نشوونما میں تیز ی آجائے گی۔ہمارا شیک تیار ہے۔ روزانہ صبح اٹھنے کے بعد اپنے بچے کو یہ شیک پلائیں۔ انشاءاللہ! آپ کے بچے کا قد بھی بڑھنا شروع ہوجائےگا۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *