کورونا ویکسین کے ذریعے “چپ” لگائی جارہی ہے یا نہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

کورونا ویکسین کے حوالے سے دنیا بھر میں مختلف قسم کی افواہیں زیر گردش ہیں، جس میں سرفہرست عوام کے اندر بلیو ٹوتھ چپ ڈالنےکی بات کی جارہی ہے، دوسری جانب سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ان افواہوں کی تردید بھی کی جارہی ہے۔اس بات کا اب تک کوئی مصدقہ ثبوت موجود نہیں ہے

کہ ایسٹرا زینیکا کوویڈ19ویکسین میں بلیو ٹوتھ چپ موجود ہے یا یہ ویکسین وصول کنندہ کو بلوٹوتھ کی سہولت کو حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں ویکسی نیشن کرانے والا ایک نامعلوم شخص ویڈیو ریکارڈنگ کرنے والے شخص سے گفتگو کررہا ہے۔مذکورہ شخص ویکسین لینے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مسئلہ یہ

ہے کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں ہر چیز مجھ سے منسلک ہونے کی کوشش کر رہی ہے، جیسے بلیو ٹوتھ چپ کے ذریعے مجھ سے رابطہ قائم کیا جارہا ہو۔اس کا کہنا ہے کہ جب میں کار میں سوار ہوتا ہوں تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میری کار مجھ سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ میں گھر جاتا ہوں تو میرا کمپیوٹر بھی رابطہ کرنے کی کوشش کرتا ہے بالکل اسی طرح جیسے کوئی مجھ سے میرے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔یاد رہے کہ

بلوٹوتھ موبائل فون میں موجود آپشنز میں سے ایک آپشن ہوتا ہے جسے کسی بھی لفظ میں ترمیم کیا جاسکتا ہے۔ مثال کے طور پر آسٹرا زینکا چڈاکس ون ایس کو دکھانے کے لئے کسی بھی موبائل فون کے نام میں ترمیم کی جاسکتی ہے اور موبائل فون اور ٹیلی ویژن پر ویڈیو میں نظر آنے والے نوٹیفکیشن کا اشارہ کرتے ہوئے اسے استعمال کرنے کی درخواست کی جاسکتی ہے۔دنیا کے متعدد ممالک نے اسٹرا زینیکا کوویڈ 19 ویکسین کو اپنے شہریوں کے لئے منتخب کیا ہے۔ویکسین کے اجزاء کی مکمل فہرست میں ریکومبیننٹ ، ایل ہسٹائڈائن ، ایل ہسٹیڈائن ہائڈروکلورائڈ مونوہائیڈریٹ، میگنیشیم کلورائد ہیکسہائیڈریٹ ، پولسوربیٹ 80 ، ایتھنول ، سوکروز ، سوڈیم کلورائد ، ڈیزوڈیم ایڈیٹیٹ ڈہائیڈریٹ، انجیکشن کے لئے پانی شامل ہے تاہم ویکسین میں بلیو ٹوتھ چپ موجود نہیں ہے۔بلیوٹوتھ ایک وائرلیس ٹیکنالوجی ہے جو کم فاصلے میں ڈیٹا شیئر کرنے کے لئے قلیل رینج کی ریڈیو لہروں کا استعمال کرتی ہے، بلوٹوتھ صلاحیتوں کے ساتھ اینٹینا سے چلنے والی چپ آسٹرا زینیکا کی جزو کی فہرست میں ایسی کسی چیز کا امکان

نہیں ہے۔واضح رہے کہ آسٹرا زینیکا نے تبصرہ کرنے کے لئے رائٹرز کی اس درخواست پر فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *