”لسی کے ایسے فائدے جو آپ کو رکھے فٹ اور توانا معدے کے امراض کا علاج لسی کے ساتھ“

ملک بھر میں گرمی نے شدت اختیار کی ہوئی ہے ، عید الفطر کی چھٹیاں ہیں چھٹیوں میں سب ہی نئی نئی ڈشز سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں ایسے میں اگر لسی کے مختلف فلیورز بنائے جائیں تو عید کی چھٹیوں کا مزہ بھی دوبالا ہوجائے اور پانی کی کمی بھی پوری ہوجائے گی گرمی کے موسم میں ٹھنڈی ٹھنڈی لسی ویسے ہی بہت پسند کی جاتی ہے۔کچی لسی:گرمی کے موسم میں کچی لسی کا استعمال گرمی دانوں سے محفوظ رکھتا ہے اور جسم کا ٹمپریچر نارمل رکھتا ہے۔

اجزاء:دودھ آدھاپاؤدہی آدھا کلوپانی ایک پاؤچینی حسب ضرورتبرف کے کیوب چند عددگلاب اور دارچینی کا عرق چند قطرے۔ترکیب :برف کے علاوہ سب چیزوں کو بلینڈ کر لیں اور بعد میں برف کے کیوب ڈال کر پیش کریں، نمکین لسی بنانے کے لیے چینی کی بجائے نمک لے لیں۔آم کی لسی:اجزاء:آم آدھا کپ کیوبز میں کٹے ہوئےچینی 1 کھانے کے چمچدودھ پا ؤکپ دہی پاؤ کپ برف حسب ضرورت۔ترکیب:آم کو گرائنڈر میں ڈالیں، اس میں چینی، دودھ اور دہی شامل کریں اور اچھی طرح بلینڈ کرلیں صحیح سے مکس ہوجانے پر اس میں برف شامل کریں اور دوبارہ بلینڈ کریں۔

مزیدار لذیذ اور ٹھنڈی ٹھنڈی لسی تیار ہےکھجور کی لسی:اجزاءدہی ایک پاؤ کھجور 4 عددشیرہ پاؤ کپ انار دانہ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ برف حسب ضرورت۔ترکیب: بلینڈر میں دہی، شیرہ، کھجور، انار دانہ اور برف ڈال کر بلینڈ کر لیں، کھجور کی لسی تیار ہے۔منٹ لسی:اجزاء۔دہی آدھا پاؤچینی دو کھانے کے چمچ سوکھا پودینہ ایک کھانے کے چمچ بھنا اور پسا زیرہ ایک چٹکی برف کے ٹکڑے حسب ضرورت پودینے کے تازہ پتے — گارنش کے لئےترکیب ایک بلینڈر میں دہی، دو کھانے کے چمچ چینی، ایک کھانے کا چمچ سوکھا پودینہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اب تھوڑے سے آئس کیوب ڈال کر بلینڈ کر لیں۔

بھنے ،پسے زیرے اور تازہ پودینے سے گارنش کریں مزیدار منٹ لسی تیار ہے-گلاب کی لسی اجزاء۔دودھ ۔آدھا کپ،دہی۔ ایک کپ،لال شربت۔ دو کھانے کے چمچ،روز واٹر۔ ایک کھانے کا چمچ، برف۔ ایک کپ (کُٹی ہوئی)،چینی۔ ایک کھانے کا چمچ ترکیب۔ بلینڈر میں دودھ، دہی، لال شربت، روز واٹر، برف اور چینی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں، یہاں تک کہ وہ سموتھ ہو جائے۔ پھر گلاس میں ڈال کر سرو کریں۔ بنانا لسی اجزاء۔ کیلے۔ چھ عدد،دہی ۔پانچ سو گرام،دودھ ۔دو سو پچاس گرام،چینی ۔چار کھانے کے چمچ،رائی دانہ۔ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)،برف ۔

ایک پیالہ ترکیب۔ کیلوں کو موٹے اور باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔بلینڈر میں دہی، دودھ، موٹے کٹے ہوئے کیلے کے ٹکڑے، چینی اور رائی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں۔گلاس میں باریک کٹے کیلے اور بلینڈ کی ہوئی لسی ڈالیں۔آخر میں برف شامل کرکے ٹھنڈا سرو کریں۔زیرہ لسی اجزاء۔دہی۔ دو سو ملی لیٹر زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا)کالا نمک۔ آدھا چائے کا چمچ لال مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی) نمک ۔

ایک چٹکی پانی ۔پچاس ملی لیٹر ترکیب۔بلینڈر میں دہی، زیرہ، کالا نمک، پسی لال مرچ، نمک اور پانی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں پھر گلاس میں نکال کر تھوڑا سا پسا زیرہ چھڑک دیں۔ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔کھیرا لسی اجزاء۔کھیرا۔ ایک عدد (کیوبز)،دہی ۔ایک کپ، دودھ ایک کپ،برف ۔آدھا کپ،پودینہ ۔چند پتے ترکیب۔ ایک بلینڈر میں دہی، دودھ، برف، کھیرا اور پودینہ ڈال کر بلینڈ کر لیں۔ گلاس میں ڈال کر کھیرا لسی ٹھنڈی سرو کریں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *