جلدی کرلیں ورنہ آپ کے پرائز بانڈ ردی کاغذ بن جائیں گے حکومت نے آخری وارننگ دے دی

25اور 40ہزار کے پرائز بانڈ کیش نہ کرنے والوں کو مہلت دے دی گئی ہے اوربانڈز کو کیش کروانے کی مدت میں توسیع کرد ی گئی۔ اکتوبر سے دونوں بانڈز کارآمد نہیں رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈ کیش کرانے

کی مدت میں توسیع کردی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈ کیش کرانے کی مدت میں 30 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔وزارت خزانہ نے 25 ہزار کے پرائز بانڈز بھی کیش کرانے کی مدت میں 30 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت نے ساڑھے 7 ہزار اور 15 ہزار روپے کے انعامی بانڈز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزارت خزانہ کے مطابق سرمایہ کاروں کے

پاس 15 ہزار کے بانڈز کو کیش کرانے کا وقت 30 جون 2021 ہے۔ 15 ہزار کا انعامی بانڈ یکم جولائی سے ردی کا کاغذ سمجھا جائے گا۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *