کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ شہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی ۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں کرونا وائرس کا وار جاری ہے، ایسے میں ایک اور وائرس کا مرض سامنے آیا ہے، جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی ہے۔زرائع کے مطابق کراچی شہر میں کانگو وائرس کا پہلا

مریض سامنے آگیا ہے، جناح اسپتال کی سربراہ اور ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر سیمی جمالی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریض کو داخل کیا گیا ہے، مریض بلاول چورنگی کا رہائشی پیشے کے اعتبار سے چرواہا ہے۔سیمی جمالی کے مطابق سال دوہزار اکیس میں کانگو کا یہ پہلا کیس ہے، مریض کو آئسولیشن وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔یاد رہے
کہ گذشتہ سال بھی کراچی میں ایک شخص میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جو پیشے کے اعتبار سے قصائی تھا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ وائرس مویشی کی کھال سے چپکی چیچڑوں میں پایا جاتا ہے، چیچڑی کے کاٹنے سے وائرس انسان میں منتقل ہو جاتا ہے، قومی ادارۂ صحت کے مطابق نیرو نامی وائرس انسانی خون، تھوک اور فضلات میں پایا جاتا ہے جو انسانوں میں گانگو بخار پھیلاتا ہے

About soban

Check Also

سلطان علاؤ الدین کی تلوار اندھی اورجلاد کی طرح ہاتھ ۔۔۔۔؟؟؟

دلچسپ و عجیب سلطان علاؤ الدین کی تلوار اندھی تھی اور ہر وقت جلاد کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *