’’رادھے‘‘ کے وہ سین جو فلم کا حصہ نہ بن سکے


اداکارہ نینسی نے سلمان خان کی فلم ’’رادھے، یورموسٹ وانٹڈ بھائی‘‘ میں ان کی بہن کا کردار ادا کیا (فوٹو : انٹرنیٹ)

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ’’رادھے‘‘ میں سلو بھائی کی بہن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نینسی جین نے سوشل میڈیا پر فلم کے ان لمحات کی تصاویر شیئر کردیں جو فلم کا حصہ نہ بن سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ’’رادھے، یورموسٹ وانٹڈ بھائی‘‘ میں ان کی بہن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر شیئر کردیں جنہیں مداح فلم میں نہیں دیکھ سکتے کیوںکہ شوٹنگ کے دوران ان سین کو حذف کردیا گیا تھا۔
https://www.instagram.com/p/CPNxisOlrjj/?utm_source=ig_embed&ig_rid=e117baa7-f6a9-41bb-a1cb-2c65cde9287c

نینسی جین نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر تین تصاویر شیئر کیں۔ اداکارہ نے پہلی تصویر شیئر کی جس میں فلم میں ان کے ساتھ سلمان خان اور والدین کا رول ادا کرنے والے زرینہ وہاب اور وریندرا سکسینہ موجود ہیں۔

https://www.instagram.com/nancysjain/?utm_source=ig_embed&ig_rid=f5b7f81e-2aa0-4c81-93b8-0088ca7dc0bf
اس تصویر کے بارے میں نینسی جین نے لکھا کہ ’’یہ میری پسندیدہ تصویر ہے جس نے میرے دل میں ایک خاص مقام حاصل کرلیا، یہ وہ تصور ہے جہاں سے سب شروع ہوا اور مجھے بے پناہ محبت ملنے لگی، میں نے زندگی میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ مجھے زندگی میں اس قدر خوشی نصیب ہوگی، مجھے امید ہے خدا مجھے اور مواقع فراہم کرے گا، میں اس قدر پیار اور تعاون ملنے پر بےحد خوش ہوں۔‘‘

https://www.instagram.com/nancysjain/?utm_source=ig_embed&ig_rid=ebeb7bce-905c-4d78-bbd4-1811be218689
نینسی جین نے ایک اور تصویر اپ لوڈ کی اور کیپشن میں لکھا ’’ایک لڑکی بھولی بھالی سی” ۔ اداکارہ نے تیسری تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’راہ میں ان سے ملاقات ہوگئی۔‘‘

About soban

Check Also

ہیرا کو پہننے کے بے شمار فائدے۔

ستاروں کے نیک اثرات میں اضافے اور بد اثرات کو دور کرنے کیلئے ستاروں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *