سا گودانہ کے مو تی کہاں سے آ تے ہیں؟

بچپن میں جب کبھی بیمار پڑتے ، خاص طور پر بخار یا ٹائیفائیڈ ہوتا تو ڈاکٹر صاحب کی کڑوی کسیلی دوائوں اور انجکشن کے ساتھ ساتھ پرہیز کی ھدایت بھی ملتی تھی۔ڈاکٹر صاحب کہتے کہ ان کو ہلکی غذا دیجئے۔ امی پوچھتیں کہ ہلکی غذا میں کیا دیا جائے تو ڈاکٹر صاحب قدرے توقف سے فرماتے کہ چائے بسکٹ، ساگو دانہ، اگر گلا خراب اور کھانسی نہ ہو تو موسمی کا رس، دلیہ دودھ ڈال کر یا پھر مونگ کی دال کی کھچڑی جس میں دال دو حصے اور چاول ایک حصہ ہو۔ باقی تمام اشیا تو عام ہوتیں مگر ہم ہمیشہ ساگو دانہ کے بارے میں سوچتے کہ یہ کیا چیز ہے اور کہاں سے نکلتی ہے کیونکہ یہی ایک چیز صرف اس وقت بطور غذا دی جاتی تھی جب انسان بیمار ہو۔آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ ساگو دانہ آخر ہے کیا چیز!!!

ساگو دانہ عام طور پر دو ذرائع سے حاصل کیا جاتا ہے1 ساگو پام کساواساگو دانہ ایک پام نما درخت جس کو کہ ساگو پام کہا جاتا ہے کے تنے کے درمیانی اسفنج نما حصے سے نکالا جاتا ہے۔ ساگو پام ایک انتہائ خوبصورت درخت ہوتا ہے۔ نیوگنی میں اس کے درخت بکثرت ہوتے ہیں اور وہاں کے مقامی لوگ اس کو پیس کر اس کا آٹا بھی بناتے ہیں اور اس کی روٹی بھی بناتے ہیں۔بلکہ یہ وہاں کی مقامی آبادی کی بنیادی غذا بھی ہے۔ ایشیا میں یہ سب سے زیادہ انڈونیشیا اور ملائشیا میں پایا جاتا ہے جہاں سے اسے یورپ اور دیگر ممالک کو برامد کردیا جاتا ہے۔ ساگو پام سری لنکا میں بھی پایا جاتا ہے۔ اگر ساگو پام کے درخت میں پھل لگ جائے تو پھل پکنے کے بعد اس کا دور حیات ختم ہو جاتا ہے۔

اس کے بعد یہ درخت مردہ ہو کر سوکھ جاتا ہے اور اس کے تنے کا درمیانی حصہ سخت ہو جاتا ہے جس میں سے ساگو نہیں نکلتا۔ اس لئے احتیاط کی جاتی ہے کہ اس درخت میں پھول آنے سے پہلے اس کو کاٹ لیا جائے۔ ساگو پام کا درخت سات سے پندرہ سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد پھول دینا شروع کرتا ہے اور یہی وہ وقت ہوتا ہے کہ پھول آنے سے پہلے پہلے اس درخت کو کاٹ لیا جاتا ہے۔ تنے کے اوپری موٹی چھال اور لکڑی کے درمیان نرم اسفنج نما ساگو بھرا ہوتا ہے۔ ایک ساگو پام سے تقریبا” آٹھ سو پائونڈ کے قریب ساگو دانہ حاصل ہوتا ہے۔ نرم گودے کو نکال کر خشک کیا جاتا ہے پھر اس کو پیس کر اس کا آٹا بنا لیا جاتا ہے جس سے مختلف پکوان تیار کئے جاتے ہیں اور روٹی بھی۔ بیرونی ممالک کو برامد کرنے کے لئے ایک خاص طریقے سے اس کو دانہ دار بنایا جاتا ہے جیسا کہ آپ ساگو دانے کو دیکھتے ہیں۔ جیسا کہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ ساگودانہ کے بے حد فوائد ہیں جو کہ ہمیں بہت ہی زیادہ فوائد دے سکتے ہیں۔

About soban

Check Also

ہیرا کو پہننے کے بے شمار فائدے۔

ستاروں کے نیک اثرات میں اضافے اور بد اثرات کو دور کرنے کیلئے ستاروں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *