سعودی عرب میں موت ملنے سے چند لمحوں پہلے مجرم کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبر ی مل گئی

سعودی شہر تبوک کے قصاص میدان میں عوض العمرانی نامی شہری نے اپنے بیٹے کے قاتل کو موت دئیے جانے سے چند لمحے قبل ہی معافی دے دی . العربیہ نیوز کے مطابق سعودی شہری نے اللہ کی خاطر معاف کیا .

موت کے مج، رم نے پانچ سال ج، یل میں گزارے تھے اور فیصلے پر عمل درآمد کیا جانا تھا.خوشی کی خبر سن کر مج، رم نے سجدہ شکر ادا کیا. اس دوران اس کے رشتے داروں نے بھی نئی زندگی ملنے پر مبارک باد دی. عوض العمرانی نے معافی کا فیصلہ دیت کے بغیر کیا ہے. گورنر تبوک ریجن شہزادہ فھد بن سلطان نے بیٹے کے قصاص سے چند لمحے پہلے کسی خ، ون بہا کے بغیر معاف کرنے والے شہری ’عوض

العمرانی‘ کے جذبہ خیر کو سراہا ہے. انہوں نے عوض العمرانی سے خصوصی ملاقات کی جس میں انہوں نے نوجوان کے والد کے طور پر ان کے بڑے پن کو سراہا.

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *