آئندہ 24گھنٹوں میں آسمان سے کیا برسنے والا ہے محکمہ موسمیات کی ملک بھر کے حوالے سے اہم پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایاہے کہ ملک بھر میں موسم زیادہ خشک اور شدید گرم رہے گا . جمعرات کے روز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہاہے اور بڑے شہروں میں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے

میں آیا ہے. محکمہ موسمیات کی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر آنے کا امکان ہے جبکہ کراچی اور لاہور سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں آج موسم شدید گرم رہا ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے تک بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے بلکہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا. محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ صوبہ

پنجاب کے بیشتر اضلاع خصوصاجنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ سندھ اورخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے. صوبہ سندھ کے اضلاع دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی، سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص اورشہید بینظیر آباد(نواب شاہ) میں موسم شدید گرم رہے گا

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *