خیبرپختونخوا میں طالبات کے وظائف کے لئے دو ارب تین کروڑ روپے جاری

چھٹی کلاس سے آٹھویں تک دو سو روپے ماہانہ، نویں اور دسویں جماعت کی طالبات کے لیے 5 سو روپے ماہانہ وظیفہ مقرر

پشاور: محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے طالبات کے لیے وظائف مقرر کردیے۔

محکمہ تعلیم نے بچیوں کو اسکولوں کی طرف راغب کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے بچیوں کو سالانہ وظائف کی فراہمی کے لئے دو ارب تین کروڑ روپے جاری کردیے۔

سرکاری مراسلے کے مطابق صوبے کے 26 اضلاع میں طالبات کو وظائف دئیے جائیں گے، چھٹی کلاس سے آٹھویں تک دو سو روپے ماہانہ فراہم کئے جائیں گئے، نویں اور دسویں جماعت کی اہل طالبات کے لیے 5 سو روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کہا کہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ 48 ہزار 316 قابل بچیوں وظائف دے رہے ہیں، بچیوں کی انرولمنٹ بڑھانے اور ڈراپ آوٹ کم کرنے کے اقدام اٹھایا، میدانی علاقوں سمیت بالائی اضلاع میں خواتین کو تعلیم کی طرف لانا مقصد ہے۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *