طلبہ یہ خبر ضرور پڑھ لیں ۔۔۔!!!موجیں ختم !نجی و سرکاری کالجز کھولنے کا فیصلہ ، تاریخ بارے پتا چل گیا

صوبہ پنجاب کے تمام نجی و سرکاری میڈیکل کالجز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے مراسلہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کے تحت میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت

میڈیکل یونیورسٹیز ، میڈیکل کالجز ، ڈیںٹل کالجز ، الائیڈ ہیلتھ سائنسز سکول 27 مئی سے کھول دیے جائیں ، تاہم تمام میڈیکل انسٹی ٹیوٹس میں غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔مراسلہ کے مطابق پہلے مرحلے میں تھرڈ ایئر اور فورتھ ایئر بی ڈی ایس لے طلبہ کلاسز میں آسکیں گے ، فائنل ایئر ایم بی بی

ایس کے طلبہ بھی میڈیکل کالجز میں جا سکیں گے اور تمام طلبہ کو سخت

کورونا ایس او پیز کے ساتھ کلاس میں بٹھایا جائیں جب کہ فرسٹ اور سیکنڈ ائیر ایم بی بی ایس کے طلبہ کو کالج آنے کی اجازت نہیں ہوگی ، فرسٹ اور سیکنڈ ائیر کی کلاسز بدستور آن لائن ہوں گی ، ڈینٹل کالجوں میں بھی تیسرے اور چوتھے سال

کے طلبہ آسکیں گے ، میڈیکل اور ڈینٹل اداروں کے تمام طلبہ کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔علاوہ ازیں پنجاب بھر میں 7 جون سے مرحلہ وارنجی وسرکاری سکول کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ سکول کھلنے پر لاہور سمیت تمام اضلاع میں 50 فیصد حاضری پر عملدرآمد ہوگا،حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سات جون سے مرحلہ وارنجی وسرکاری سکول کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، 20اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے بارے این سی اوسی اجلاس میں مشاورت ہوئی، تعلیمی ادارے کھلنے پر لاہور سمیت باقی ماندہ اضلاع میں 50 فیصد حاضری پر عملدرآمد کیا جائے گا، حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمد کیا جائے۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *