سب سے سستا پیٹرول پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی گئی

پاکستان خطے میں سب سے سستا پٹرول فروخت کرنے والا ملک بن گیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات قدرے کم قیمتوں پر دستیاب ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکا، چین، ترکی، بھارت سمیت بیشتر ممالک

میں پٹرولیم مصنوعات پاکستان کے مقابلے میں زیادہ قیمتوں پر دستیاب ہیں۔فی لیٹر پٹرول بھارت میں 1 عشاریہ 25 ڈالر، چین میں 1 عشاریہ 11 ڈالر، بنگلہ دیش میں 1 عشاریہ 05 ڈالر، امریکا اور ترکی میں 0 عشاریہ 86 ڈالر، سری لنکا میں 0 عشاریہ 81 ڈالر، انڈونیشیا میں 0 عشاریہ 73 ڈالر جبکہ پاکستان میں 0 عشاریہ 70 ڈالر کی قیمت میں دستیاب ہے۔بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ چند

ماہ کے دوران واضح اضافہ دیکھنے میں آیا، اسی لیے بیشتر ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم پاکستان میں گزشتہ 5 ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں محض 3 روپے کا اضافہ کیا گیا۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *