آج کا دن کیسا رہے گا


جانیے اپنےاحوال ستاروں کی چال سے۔ فوٹو؛ فائل

حمل:
21مارچ تا21اپریل

اگر آپ کے دوستوں کا گھر میں آناجانا کافی ہے تو بہتر ہے ان پر کڑی نظر رکھیں بلکہ بہتر ہے آپ ان کا گھر میں آنا ہی کم کر دیں ورنہ آپ کا گھریلو ماحول متاثر ہو سکتا ہے۔


ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

کاروبار آپکا کوئی بھی ہو ان دنوں آپکو غیر معمولی ذہانت سے کام لینا ہو گا اور بلا شبہ آپ ایک باصلاحیت انسان ہیں اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت کاروبار کو وسعت دینے میں کامیاب ہو نگے۔


جوزا:
21 مئی تا 21جون

آپ اپنے اخلاق و برتاؤ کے ذریعے شریک حیات اور ان کے لواحقین کو اپنا ہمنوابنائیے سفر نزدیکی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتا ہے دیرینہ آرزو پوری ہونے کے امکان ہے۔


سرطان:
22جون تا23جولائی

ملازمت میں ترقی کے امکان روشن ہیں سیاسی و سماجی کارکن کیلئے بھی آج کا دن نہایت اہم ہے عوام میں مقبولیت زیادہ ہو گی صحت جسمانی کاخصوصی خیال رکھیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اگر کاروبار مشترکہ ہے تو شریک کاروبار پر زیادہ دباؤ نہ ڈالیں ہمہ وقت کی نکتہ چینی اور حد سے بڑھتی ہوئی اس کی نگرانی اسے آپ سے بدظن ہونے پر مجبور کر سکتی ہے۔


سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

مختلف جگہوں پر جانے کا پروگرام بنے گا آج کا دن سیر و تفریح کے حوالے سے نہایت اہم ہے شراکتی کاروبار میں فائدے کی امید نہیں ہے نزدیکی سفر بہ شوق کریں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آپ اپنی تعلیم میں خصوصی دلچسپی لیں تاکہ مایوسی کے خود ساختہ خول سے باہر آسکیں آپ کے شریک حیات کا ذہن بھی خاصا منتشر رہے گا۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

ننھیالی رشتہ داروں سے کوئی خوشی حاصل ہو گی بیوپاری حضرات نہایت سوچ بچار کے بعد کوئی ڈیل پکی کریںگے تو فائدہ ہو گا سلسلہ تعلیم میں کامیابی ہو گی۔


قوس:
23نومبر تا22دسمبر

ہمارے سابقہ دئیے ہوئے مشورو کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزر سکیں عشق و محبت کے معاملات میں جلد بازی ہرگز نہ کریں۔


جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اپنے رشتہ دواروں سے ہوشیار رہیں مگر اسکا یہ مطلب بھی نہیں ہے کہ آپ ان سے بگاڑ پیدا کر لیںبس نارمل رہیں اور ان کی باتوں پر کان نہ دھریں ورنہ ہو سکتا ہے آپ اپنا کوئی نقصان کرا بیٹھیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

مایوسی کے اندھیرے اجالوں کی دبیز چادر تلے دم توڑ سکتے ہیں۔ بس ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ اپنی سوچ کا انداز بدل دیجئے۔ پھر دیکھیں ہر مسئلہ بفضل خدا حل ہوتا چلا جائیگا۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

بینک بیلنس میں اضافہ ہو گا اولاد کی جانب سے خوشی حاصل ہو گی ہو سکتا ہے آپ اپنی اولاد کا بہتر جگہ رشتہ طے کرنے میں کامیاب ہو جائیں آج ہر طرح سے اپنے آپ کو فریش محسوس کرینگے۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *