ہلدی دودھ پینے سے کیا ہوا؟

ہر ثقافت کے اپنے مصالحے اور جڑی بوٹیاں ہوتے ہیں جو غذائی اعتبار سے کسی پاور ہا?س سے کم نہیں ہوتے، ان میں سے ایک ہلدی بھی ہے۔پاکستان بھر میں اسے عام استعمال کیا جاتا ہے جس کے متعدد فوائد ہیں۔یہ کھانے کا رنگ اور ذائقہ ہی بہتر نہیں کرتی بلکہ جراثیم کش ہونے کے ساتھ ساتھ مضبوط اینٹی آکسائیڈنٹ مصالحہ بھی ہے۔مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ سونے سے قبل دودھ میں ہلدی ملا کر پینا کس قدر فائدہ مند ہے؟یہ مشروب جسم کے لیے جادو اثر ثابت ہوتی ہے اور اگر اسے روزانہ پینا عادت بنالیا جائے تو جسمانی مدافعتی نظام مضبوط، زہریلے مواد کے اخراج اور دیگر مختلف امراض سے بچا سکتا ہے۔یہاں اس کے فوائد درج ذیل ہیں۔ہلدی کے بارے میں سائنسی طور پر ثابت ہوچکا ہے۔

کہ یہ جگر کے لیے فائدہ مند مصالحہ ہے، یہ جسم کے اندر صفائی کا کام کرتا ہے جبکہ جگر میں فیٹی ایسڈ کے اجتماع کی روک تھام کرتا ہے، ہلدی ملا دودھ جگر کی غذا اور کیمیکل پراسیس کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے جبکہ ایسے مواد کو جسم سے خارج کرتا ہے جس کی ضرورت نہیں ہوتی، جس سے جسم زہریلے مواد سے بچتا ہے۔ہلدی کا بنیادی جز کرکومن ہوتا ہے جو کہ ورم کش خصوصیات رکھتا ہے، جس کی وج ہسے عام ورم کے لیے اس کا علاج ہوتا ہے جبکہ جوڑوں کے امراض اور دیگر مساءلسے تحفظ ملتا ہے۔ سونے سے قبل ایک گلاس اس مشروب کا پینا ایسے انزائمے کو بلاک کرتا ہے جو جسمانی ورم کا باعث بنتے ہیں۔اس مشروب کو پینے سے جسم کی اینٹی بایوٹیک صلاحیت بہتر ہوتی ہے جو کہ بیکٹریا اور وائرسز سے لڑتے ہیں۔

جس سے موسمی نزلہ زکام اور گلے کی خراش کے علاج میں مدد ملتی ہے۔ ہلدی کا شمار ان مصالحوں میں کیا جاتا ہے جو صحت کے لیے بےحد فائدہ مند سمجھے جاتے ہیں اور اگر دودھ کی بات کی جائے تو کیلشیم کی کمی میں دودھ پینے کا مشورہ سب سے پہلے دیا جاتا ہے۔آپ نے اکثر لوگوں کو ہلدی دودھ ایک ساتھ ملا کر پیتا دیکھا ہوگا، لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ اس کے بےحد فوائد بھی ہیں جس کے باعث آپ کو بھی ان دونوں کو ملا کر ضرور پینا چاہیے۔ہلدی دودھ کو انرجی ڈرنک مانا جاتا ہے، اور چوٹ لگنے پر یہ وہ نسخہ ہے جس کا استعمال ہماری دادی اور نانی سالوں سے گھروں میں کرتی آرہی ہیں۔ہلدی دودھ کے یہ چند خاص فوائد آپ بھی یہاں پڑھ لیں:رات کو سونے سے قبل دودھ پینا بےحد ضروری ہے۔

اس سے نیند بھی بہتر آتی ہے، اور اگر اسے ہلدی کے ساتھ پیا جائے تو یہ بڑھتی عمر کے اثرات سے تحفظ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ہلدی دودھ پینے سے کوئی بھی زخم جلدی بھر سکتا ہے، زیادہ تر لوگ کسی چوٹ لگنے، آپریشن یا بیماری کے بعد جلد بہتر ہونے کے لیے ہلدی دودھ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ ہلدی اینٹی سیپٹک، اینٹی مائکروبیل اور اینٹی الرجی جیسی خصوصیات کی حامل ہے۔ ہلدی دودھ پینے سے ہڈیوں کی تکلیف سے بھی نجات مل سکتی ہے۔ اس کے استعمال سے الرجیز، یا جلد کے انفیکشن کی روک تھام بھی کی جاسکتی ہے۔تو آج ہی اپنے دودھ کے ایک گلاس میں چٹکی بھر ہلدی شامل کرکے اسے پینا شروع کریں۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *