بیکنگ سوڈا کا کمال دیکھیں۔

لیموں قدرت کی ایک ایسی نعمت ہے جس کے بے شمار فوائد سے کبھی انکار نہیں کیا جاسکتا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں اگر لیموں اور بیکنگ سوڈے (کھانے کے سوڈا) کو ایک ساتھ ملاکر استعمال کیا جائے تو جسم میں کیسی حیران کن تبدیلی مرتب ہوتی ہے؟اگر نہیں جانتے تو آج ہم آپ کو اس کے ایسے فوائد بتائیں گے جنہیں جان کر آپ بھی باقاعدگی سے اس کا استعمال شروع کردیں گے۔بیکنگ سوڈے کو عرف عام میں میٹھا سوڈا بھی کہا جاتا ہے، اس میٹھے سوڈے اور لیموں کے علیحدہ علیحدہ فوائد سے تو واقف ہوں گے ہی لیکن اگر انہیں ملاکر استعمال کیا جائے تو ان کی طاقت کئی گناہ بڑھ جاتی ہے۔سوڈے اور لیموں کا ایک ساتھ استعمال تیزابیت کی کمی، نظام انہضام کی بہتری، قبض سے نجات، سینے کی جلن کے خاتمے، آنتوں کی سوزش سے چھٹکارے اور گردوں کی صفائی کا کام انجام دیتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ متعدد دیگر امراض سے بھی بچاتا ہے، اس نسخے کو تیار کرنے کے لئے سب سے پہلے ایک گلاس پانی میں آدھے لیموں کا رس نچوڑیں اور اس میں ایک چمچ کھانے کا سوڈا شامل کرلیں۔اب اسے اچھی طرح حل کرکے روز نہار منہ پئیں، ایک ہفتے تک اس عمل کو جاری رکھنے کے بعد دو ہفتے کا وقفہ کریں اور پھر اسی طرح ایک ہفتے تک اس کا استعمال کریں۔یہ نسخہ مدافعتی نظام کی بہتری کا باعث بھی بنتا ہے، اس سے جلد پر موجود جھریوں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے ساتھ ہی یہ کینسر کے خلاف جسم میں مزاحمت کو پیدا کرتا ہے۔اس نسخے کے استعمال سے جوڑوں کے درد میں بھی افاقہ حاصل ہوتا ہے جبکہ موٹاپے کے شکار افراد کو اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے کیونکہ یہ ان کے لئے بھی بے حد فائدہ مند ہے۔
اس نسخے پر عمل کرکے آپ اپنے جسم میں ایسی مثبت تبدیلیاں آتی دیکھیں گے کہ آپ خود حیران رہ جائیں گے۔ ہمارے باورچی خانے میں موجود بیکنگ سوڈا انتہائی معمولی قیمت میں مل جاتا ہے لیکن اس کے فوائد ان گنت ہیں ۔ دانتوں کی صفائی سے لے کرکیل مہاسوں کو ٹھیک کرنے کے لئے اس کا استعمال کیا جاتا ہے، اسے اگر ناخنوں پر لگایا جائے تو آپ کو اس کا شاندار فائدہ حاصل ہوگا۔ اگر آپ کے ناخنوں پر فنگس ہے اور آپ اس کی وجہ سے پریشان ہیں تو تھوڑا سا بیکنگ سوڈا ناخنوں پر لگائیں اور کسی برش سے صاف کریں، آپ دیکھیں گے کہ ناخن چمک جائیں گے ۔ آئیے آپ کو بیکنگ سوڈا کے دیگر فوائد سے آگاہ کرتے ہیں ۔ ۱۔ اگر آپ بھاری ورزش کرنے کے بعد تھکاوٹ کا شکار ہیں تو ایک گلاس پانی میں ایک چمچ سوڈاملا کر پینے سے آپ کو کافی سکون ملے گا۔ ۲۔ اگر آپ کوہاتھوں اور پاؤں میں خارش یا سوزش ہے تو تین بڑے چمچ بیکنگ سوڈا، ایک بڑا چمچ نمک، پیپر منٹ آئل کو پانی میں مکس کریں اور اپنے ہاتھ اور پاؤں اس میں 20منٹ تک بھگوئیں ۔ آپ دیکھیں گے کہ خارش، بدبو اورسوزش ختم ہوجائے گی ۔ ۳۔
اگر آپ کی سانسوں سے بدبو آتی ہے تو بیکنگ سوڈا کو پانی میں حل کرکے اس پانی سے غرارے کریں۔ ۴۔ دانتوں کوچمکانے کے لئے بیکنگ سوڈا کو برش پر ڈالیں اور دانتوں پر رگڑیں، دانت موتی کی طرح چمک جائیں گے۔ ۵۔کیل مہاسوں کے لئے بیکنگ سوڈا کو پانی میں ملاکر ایک پیسٹ بنائیں اور اسے کیل مہاسوں پر لگائیں ، آپ کی جلد صاف ہو جائے گی۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *