خواجہ آصف کے علاوہ کس بڑے (ن) لیگی رہنما پر پارٹی چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اہور(ویب ڈیسک) سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے انکشاف کیا ہے کہ خواجہ آصف کے علاوہ ایک اور رہنما پر بھی پارٹی کو چھوڑ دینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا ۔ جب وقت آئے گا تو دباؤ ڈالنے والوں کو بے نقاب کیا جائے گا ۔ جس جس پر دباؤ ڈالا گیا

اس نے اعلیٰ قیادت کو آگاہ کیا تھا ۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میں اس شخص کو جانتا ہوں وقت آنے پر نام بتاوں گا، خواجہ آصف کو ایک ماہ پہلے پارٹی اور شریف برادران کا ساتھ چھوڑنے کا کہا گیا اس پر خواجہ آصف کا جواب تھا کہ زندگی کی تین دہاٸیاں گزر چکیں ہیں،

اب پارٹی نہیں چھوڑوں گا، فارورڈ بلاک نہیں بن سکا، کوٸی اس کا حصہ بننے کو تیار نہیں، وقت ایک جیسا نہیں رہتا، وقت گزر جاتا ہے۔ ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید کو جس نے وزیر داخلہ بنایا ہے اس شخص کی عقل کو سلام۔

About Admin

Check Also

استعفوں نے پھنسوا دیا ۔۔۔!!! قومی اسمبلی سے لیگی ارکان اسمبلی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ، اسپیکر اسد قیصر کا ناقابل یقین اقدام

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے 2 ارکان اسمبلی کے استعفوں میں نیا موڑ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *