حکومت نے بیرون ملک جانیوالے افراد پر سے بڑی پابندی ختم کردی

این سی اوسی نے بیرون ملک جانے والوں کی ویکسینیشن کیلئے رعایت دیتے ہوئے عمر کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، بیرون ملک جانے والے افراد کسی بھی سینٹرز سے ویکسینیشن کراسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق این سی اوسی نے بیرون ملک جانے کے منتظر طلبا اور لیبر کیلئے ویکسینیشن میں رعایت دینے

کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے والوں کی ویکسینیشن کیلئے عمرکی حد ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق این سی اوسی نے بیرون ملک جانےوالوں کی ویکسینیشن کیلئے رعایت کی منظوری دے دی ہے ، جس کے بعد بیرون ملک جانے والے افراد کسی بھی سینٹرز سے ویکسینیشن کراسکیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کیلئے ورک پرمٹ، اقامہ اور اسٹوڈنٹ ویزہ دکھانا لازمی ہوگا

، بیرون ملک جانے والوں کیلئے ویکسینیشن کی رعایت 21 مئی سے دستیاب ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ بیرون ملک جانے کے منتظرافراد نےحکومت سےرعایت کی اپیل کی تھی، جس پر این سی اوسی نے ویکسینیشن میں رعایت کی منظوری دی۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *