کیا آپ سعودی عرب جانا چاہتے ہیں ۔۔۔!!! نیا سفری ہدایت نام جاری ، مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، تمام مسافر کو آن لائن پورٹل پر سفری ڈیٹا اندراج کرانا لازمی ہوگا۔سعودی ایوی ایشن(گاگا) کی جانب سے جاری ہونے والے نئے سفری ہدایت نامہ کے مطابق مملکت آنے والے تمام مسافر کو آن لائن پورٹل پر سفری ڈیٹا اندراج کرانا لازمی قرار

دیا گیا ہے، آن لائن پورٹل ڈیٹا میں مسافر ویکسینیشن کی تفصیلات کا اندراج یقینی بنائیں۔ طے کیے گئے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔گاگا کا کہنا ہے کہ ایئرلائن اور مسافروں کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن فارم پر کرنا بھی لازم قرار دیا گیا ہے، ایئرلائنز ڈیٹا اندراج سے متعلق ہدایات اپنی ویب سائٹ پر مشتہر

کریں۔سعودی ایوی ایشن کے مطابق مسافروں کو دوران بورڈنگ پورٹل کی تفصیلات ایئرلائن کو مطلع کرنا لازمی ہوگا، سعودی شہری اور استثنیٰ رکھنے والے افراد پر آن لائن پورٹل پر ڈیٹا اندراج لاگو نہیں ہوگا۔ایوی ایشن نے مسافروں کو متنبہ کیا ہے کہ قوائد وضوابط کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *