”زندگی میں دو چیزوں کی کمی انسان کو اذیت میں ڈالتی ہے ایک من پسند انسان کی کمی جب کہ دوسری ؟؟؟؟“

دل بڑا رکھئے تنگ دل رہیں گے تو بیمار ہو جائیں گے اور انسان کی بیماری کی بہت سی وجوہات میں سے ایک اس کی تنگ نظری اور دوسری اس کی اوروں کی دل آزاری ہوتی ہے ۔ ہر وہ چیز جس کے جدا ہونے کا افسوس ہو نعمت کہلاتی ہے۔اپنی مصروفیت کا جائزہ لو کیونکہ آپ کی مصروفیت گمراہی بھی ہوسکتی ہے اور آپ کی مصروفیت عبادت بھی ہو سکتی ہے ۔انسان کے الفاظ ہی نہیں بولتے کبھی کبھی آدمی کا وقت بھی بولتا ہے ۔غلطی ماننے اور گناہ چھوڑنے میں کبھی دیر مت کرنا کیونکہ سفر جتنا طویل ہوتا جائے گا واپسی اتنی ہی دشوار ہو گی ۔گناہ کی کانٹے کی طرف مسلسل دل میں چبھتا رہتا ہے اسے چھوڑا نہ جائے تو یہ دل کو زخمی کر دیتا ہے پھر بے چینی اور خلش وجود کا حصہ بن جاتی ہے ۔ایک رسم ہے غسل کعبہ کی ایک غسل ہے دل کے کعبہ کا اس میل کو زمزم ہوتا ہے اس میل کو آنسوں دھوتے ہیں

۔کبھی کبھی آپ کے الفاظ ایک ہنستا بستا انسان مار دیتے ہیں اپنے الفاظ پر غور کیا کرو کیونکہ یہ دل کو زندہ اور مردہ کرتے ہیں۔جو نظر انداز کرے اسے آپ چھوڑ ہی دیں تو اچھا ہے جو آپ کو اپنی خوشی میسر نہیں کر سکتا وہ آپ کا زندگی بھر ساتھ کیا دے گا۔جب بھی آپ کو کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے تو تین چیزیں ہمیشہ یاد رکھیں یہ عارضی ہے یہ مقدر ہے ؛ اور اگر آپ صبر کریں گے تو آپ کو اس کا اجر دیا جائے گا۔دوست پیوند کی طرح ہوتے ہیں لہٰذا اپنے ہی جیسے کو دوست بناؤ تا کہ بد رنگ نہ لگو۔جنہیں چن لیا جائے ان پر تبصرے نہیں کئے جاتے بس احترام کیا جاتا ہے۔ ہر وہ چیز جوہمیں دوسروں کے بارے مین تنگ کرتی ہے ، وہ ہمین خود کو سمجھنے میں رہنمائی کر سکتی ہے ۔

اگر کسی کو نصیحت ہی کرنی ہے تو پھر نصیحت کرو نا کہ شرمندہ۔زندگی میں سب سے دلچسپ چیز مجھے انسانی چہرے لگتے ہیں ہر چہرہ اپنے اندر بے شمار ان کہی داستانیں چھپائے ہوئے ہوتا ہے ۔لوگ کہتے ہیں کہ زندہ رہیں گے تو پھر ملیں گے مگر اک دوست نے کیا خوب کہا کہ ملتے رہیں گے تو زندہ رہیں گے۔بے کار ہے وہ تعلق جس میں احساس نہ ہو۔ہر انسان بدل جاتا ہے کبھی دلچسپی ختم ہونے پر تو کبھی اور دلچسپ لوگ مل جانے پر ۔ جس کو آپ درکار ہوں گے ناں وہ خود ہی آپ کو رفو بھی کر لے گا پیوند لگا کر زیب تن بھی کر لے گا ، پھینکنے والے اور ہوتے ہیں اوڑھنے والے اور ہوتے ہیں اوڑھنے والے اور ان کا موازنہ مت کیجئے اور نا ہی خود کو کم تر سمجھئے لباس کی اہمیت تووہی جانتا ہے ناں جسے تن ڈھانپنے کی عادت ہو۔

About soban

Check Also

ہیرا کو پہننے کے بے شمار فائدے۔

ستاروں کے نیک اثرات میں اضافے اور بد اثرات کو دور کرنے کیلئے ستاروں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *