نوجوانوں کی دلوں پر چھریاں چل گئیں۔۔ہردلعزیز گلوکارہ نے چپکے سے شادی کرلی، دلہا کون ہے؟جانیے تفصیل

امریکی ریپر و گلوکارہ آریانا گرانڈے نے منگنی کے 5 ماہ بعد خاموشی سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں شوبز ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ اور گلوکارہ کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آریانا گرانڈے نے رواں ہفتے شادی کی تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ انہوں نے کس

دن شادی کی۔ترجمان نے آریانا گرانڈے کی شادی کی تصدیق 17 مئی کو کی اور اسی دن امریکا میں نئے ہفتے کا آغاز ہوا، خیال کیا جا رہا ہے کہ گلوکارہ نے 17 مئی کو ہی شادی کی ہوگی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آریانا گرانڈے نے منگیتر 25 سالہ ڈالٹن گومز سے اپنی رہائش گاہ پر انتہائی محدود مہمانوں کی موجودگی میں شادی کی۔دنیا کی معروف ترین

اور امیر گلوکاراؤں میں شمار ہونے والی آریانا گرانڈے نے کروڑ پتی صنعت کار ڈالٹن گومز سے محض 20 مہمانوں کی موجودگی میں شادی کی تقریب منعقد کی۔شوبز ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ کے مطابق دونوں نے آریانا گرانڈے کی رہائش گاہ پر انتہائی قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں سادگی سے شادی کی اور ان کی شادی سے یقینا بہت سارے رشتہ دار خوش نہیں ہیں۔اگرچہ آریانا گرانڈے کے ترجمان نے ان کی شادی کی تصدیق کی لیکن گلوکارہ نے شادی کی کوئی تصویر یا پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *