کیا پاکستان میں چینی ویکسین سائنو فارم پر پابندی لگادی گئی ؟ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتادیا

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں چینی ویکسین سائنو فارم پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ سائنو فارم کو بند کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، جن کو سائنو فارم کی پہلی ڈوز لگی ہے تو ان کو دوسری ڈوز

بھی سائنو فام کی ہی لگے گی۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی 12 مئی سے کورونا ویکسی نیشن شروع کردی گئی تھی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے اقدامات کے باعث کورونا کے کیسز میں کمی آئی ہے، ماسک کے استعمال اور کورونا ایس او پیز

پر عملدرآمد جاری رکھنا ہے۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *