اہم اجلاس طلب ،9نکاتی ایجنڈابھی جاری۔۔۔!!! بڑے فیصلے متوقع ،کیا ہونیوالا ہے ؟تفصیلات سامنے آگئیں

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، 9نکاتی ایجنڈا جاری تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں 9نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔اجلاس میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام فیز ٹو کے اجراء کی منظوری متوقع ہے جبکہ اوورسیز

پاکستانیوں کی جانب سے درآمد کردہ گاڑیوں پر لیٹ شمپمنٹ کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔خصوصی اقتصادی زونز کے تحت کم از کم ٹرن اوور ٹیکس سے استثنیٰ کا امکان ہے جبکہ کے الیکٹرک کے بقایاجات کی ادائیگی اور وصولیوں کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔نیشنل سیکیورٹی سرٹیفیکیٹ کے اجراہ کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور وزارت ہاؤسنگ کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری پر غور ہوگا۔گوادر شپ یارڈ پراجیکٹ مینجمنٹ سیل

کے لیے 10 کروڑ کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری متوقع ہے جبکہ التوارکی اسٹیل کیس میں کورٹ فیس کے لیے ساڑھے 8 کروڑ کی گرانٹ ایجنڈے میں شامل ہے۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *