روٹی ایک مرتبہ پھر عوام کی پہنچ سے دور ۔۔۔۔ روٹی کی قیمت میں اضافہ

دو وقت کی روٹی کو ترستے عوام کیلئے بری خبر ہے کہ اب روٹی کی قیمت میں 33فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے ، روٹی کی قیمت 4روپے اضافہ کے بعد8روپے سے بڑھ کر 12روپے ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی رپو رٹ میں کہاگیا ہے کہ متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے لاہور میں روٹی کی

قیمت میں 4 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے ۔صدر آفتاب گل نے کہا کہ مہنگا آٹا خرید کر 8روپے کی روٹی فروخت نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے رواں برس پنجاب میں ریکارڈ گندم کی پیداوار کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، حکومت کی جانب سے پنجاب میں دو کروڑ میٹرک ٹن گندم کی پیداوار کا کہا گیا ہے۔دوسری جانب عام مارکیٹ

میں آٹے کے نرخ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث روٹی مہنگی کی گئی ہے۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *