رواں سال سارےنہیں بلکہ کن کن مضامین کاٹیسٹ ہوگا۔۔۔طلبہ کے لیے بڑی خبرآگئی

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت رواں سال ہونے والے سالانہ امتحان میں شرکت کرنے والے 40 لاکھ جبکہ لاہور بھر سے امتحان دینے والے 9 لاکھ طلباء کیلئے اچھی خبر آ گئی۔تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث طلباء کا صرف انگریزی ،ریاضی اور سائنس کے مضامین کا امتحان لینے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ

آرٹس کے طلباء کا بھی اختیاری کے ساتھ 2 آپشنل مضامین کا امتحان لینے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔میٹرک کا امتحان 19 جون اور انٹر کا 6 جولائی سے شروع کروائے جانے کا امکان ہے۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز نہیں ہونگے جبکہ دونوں جماعتوں کے بچوں کو بغیر امتحان کسی صورت پاس نہیں کیا جائے گا۔پریکٹیکلز کے 50 فیصد نمبر

تمام سٹوڈنٹس کو مل جائیں گے۔ بقیہ 50 فیصد مارکس پارٹ سکینڈ میں تھیوری کے مارکس کی اوسط کے حوالٕے سے ملیں گے۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سٹوڈنٹ کے حاصل کردہ نمبرز ہی پارٹ فرسٹ کے نمبر تصور کیے جائیں گے۔گزشتہ سال پارٹ فرسٹ کا امتحان نہ دینے والے طلباء کو 3 فیصد اضافی مارکس دینے کی تجویز زیر غور ہے۔امتحانات کی تاریخ میں تعلیمی بورڈز کی مرضی سے تاریخوں میں دو یا تین روز کی تبدیلی کی جاسکے گی۔

About soban

Check Also

ہیرا کو پہننے کے بے شمار فائدے۔

ستاروں کے نیک اثرات میں اضافے اور بد اثرات کو دور کرنے کیلئے ستاروں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *