”ادرک، لہسن کا قیمتی گھر یلو نسخہ۔“

پیٹ کی خرابی اگر سانس لینے میں دشواری ہو تی ہے سینے میں جکڑن محسوس ہوتی ہے تو ایسے میں یہ نسخہ بہت جلد فائدہ کر تا ہے کھانسی کے ساتھ اگر بخار ہو سردی لگتی ہو ہاتھ پاؤں ٹھنڈے رہتے ہوں۔ یا قوتِ مدافعت میں کمی آ جانے کے باعث بار بار بخار اور نزلہ زکام کھانسی کا مسئلہ پیدا ہو تا رہتا ہے تو ایسے میں بھی یہ نسخہ بہت فائدہ مند ثابت ہو تا ہے۔ ادرک وٹامن سی، میگنیشیئم اور دوسرے معدنیات سے بھرپور ہونے کے باعث صحت کے لیے بہت مفید ہے۔چائے بنا لینے کے بعد اس میں کالی مرچ، شہد اور لیموں شامل کرکے ادرک کے ذائقے کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ادرک کی چائے پینے کے متعدد فوائد ہیں جو کئی بیماریوں سے بچاؤ کا باعث بن سکتا ہے۔آج کل کے مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے محفوظ اور صحت مند رہنا ضروری ہے جو صرف ایک ہی صورت میں ممکن ہے کہ اپنی قوت مدافعت کو مضبوط بنایا جائے۔کورونا وائرس کا باقاعدہ علاج نہ ہونے کی صورت میں بھی ڈاکٹرز اور ماہرین قوت مدافعت بڑھانے پر زور دیتے رہے ہیں۔ادرک میں غیر مستحکم تیل موجود ہوتا ہے جو گلے کی سوزش سے بچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سر درد، زکام اور ماہواری کے درد سے بچانے کے لیے ایک اچھے علاج کے طور پر سامنے آتا ہے۔اوسٹیو آرتھرائیٹس یعنی جوڑوں کے مرض میں مبتلا افراد کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے ادرک کی چائے پینے سے ادویات کے استعمال میں بھی کمی آئی ہے۔

ادرک نظام انہضام میں بھی بہتری لاتا ہے جو صحت مند زندگی گزارنے کی جانب پہلا قدم ہے۔ماہرین غذائیات یہ بھی کہتے ہیں کہ آپ کے کچن میں ادرک کی موجودگی آپ کو بیماریوں سے دور رکھ سکتی ہے۔ ادرک نہ صرف کھانوں کو مزیدار بناتا ہے بلکہ بے شمار صحت مند فوائد بھی دیتا ہے۔لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک شمار کیا جاتا ہے جو انسانی جسم پر کسی بھی بیماری کے حملے کی مزاحمت کرتا ہے خاص طور پر اگر اسے خالی پیٹ باقاعدگی کے ساتھ کھایا جائےلہسن کا نہار منہ استعمال ایسے تمام جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے جو غذا کے ہضم میں رکاوٹ بنتے ہیں اور آنتوں کو ان جراثیم سے محفوظ رکھتا ہے، طاقتور قدرتی اینٹی بائیوٹیک میں موجود عناصر کھانسی کے لئے مفید اور شافی علاج ہے۔

نہار منہ یا خالی پیٹ لہسن کے استعمال سے یہ جسم کی فاضل چربی کو ختم کرتا ہے، خون کو پتلا کرتا ہےجس سے کولیسٹرول کی سطح کوکنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ہاتھوں پیروں کا درد کر نا ایسی علامات میں بھی یہ نسخہ بہت جلد فائدہ کر تا ہےجگر معدہ کی زائد رتوبات کو خارج کر کے نظامِ ہضم میں بہتری لا تا ہے بھوک خوب لگتی ہے کھائی گئی غذا ہضم ہو تی ہے۔ آپ نے ادرک کا رس لہسن کا رس اور شہد تینوں چیزیں ہم وزن لے کر اچھی طرح سے مکس کر کے رکھ لینی ہے۔ اس میں سے ایک ایک چمچ صبح و شام کھانے کے بعد استعمال کیا کر یں۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *