”تین تیلوں میں یہ چیز ملا لو اور بال پاؤں تک بڑھا لو بال اتنے لمبے چوٹی اتنی موٹی کہ آپ سنبھال نہیں سکو گے“

لمبے گھنے اور مضبوط بال ہر کسی کی خواہش ہوتے ہیں۔ایک اچھا ہیئر سٹائل آپکی شخصیت میں اضافے کا باعث ہوتا ہے۔اور اگر ہمارے بال کمزور ہونے لگیں اور گرنے جھڑنے لگیں تو ہم میں سے ہر ایک احساس کمتری کا شکار ہونے لگتا ہے۔بال ہمیشہ وہی صحتمند ہوں گے جنکو انکی پوری خوراک ملتی رہے گی۔اگر ہم اپنی خوراک میں انڈے گوشت تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کریں گے تو بالوں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا کیونکہ ہماری خوراک کا اثر ہمارے بالوں پر ظاہر ہوتا ہے۔بالوں کو لمبا اور مضبوط کرنے کے لئے یہاں مختلف گھریلو نسخے پیش کر رہی ہوں۔آپ ان میں سے اپنی مرضی ضرورت اور آسانی کے مطابق کوئی بھی نسخہ منتخب کر کے اپنے بالوں کو لمبا اور مضبوط کر سکتے ہیں۔پیاز کا پانی کمزور اور گرتے بالوں کی افزائش کے لئے انتہائ مؤثر ہے اس سے بال گرنا بند ہو جاتے ہیں اور انکی جڑیں بھی مضبوط ہوتی ہیں۔اس مقصد کے حصول کے لیے آپ پیاز کا پانی نکال لیں اور اسکو بالوں کی جڑوں میں مساج کریں اور ایک گھنٹہ تک لگا کر رکھیں اسکے بعد دھو دیں۔اسکے علاوہ آپ چاہیں تو پیاز کے پانی میں سرکہ مکس کرکے اس کا مساج بھی کر سکتے ہیں۔

انڈے میں وہ بنیادی پروٹین پایا جاتا ہے جو بالوں کی نشوونما کے لیے انتہائ ضروری ہے۔انڈے کو دہی میں مکس کر کے اپنے بالوں میں لگائیں یا اسکے علاوہ انڈے کی سفیدی میں شہد اور روغن زیتون ملا کر بھی آپ اپنے بالوں میں لگا سکتے ہیں بہترین نتائج ملیں گے۔ہفتے میں ایک سے دو دفعہ آپ اسکو استعمال کرسکتے ہیں۔میتھی کے پتے یا بیج لے لیں اور انکو پانی میں ابال کر اسے ٹھنڈا کر لیں اور چھان کر اس پانی سے بالوں کو دھویا کریں۔اسکے علاوہ میتھی کو گرینڈ کر کے اسکا لیپ بھی آپ بالوں میں لگا سکتے ہیں۔بہت فائدہ مند ہے۔زیتون کے تیل میں میتھی کے بیجوں کو گرینڈ کر کے اس تیل کو محفوظ کر لیں اور اسکا مساج بالوں میں کیا کریں۔ہفتے میں دو دفعہ تک۔ایلو ویرا کا جل نکال لیں اور اسکے اندر شہد کو مکس کریں اسکو بالوں کی جڑوں میں مساج کریں اور ایک گھنٹہ تک لگا رہینے دیں اسکے بعد بالوں کو دھو دیں۔بال بہت کم وقت میں لمبے گھنے ہونے لگیں گے۔بالوں کو لمبا گھنا اور مضبوط بنانے کے لئے آملہ ریٹھا سکا کائی کا استعمال صدیوں سے ہوتا آیا ہے اور کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔

ان تینوں چیزوں کو یا تو ثابت لے لیں یا پاؤڈر کر لیں بقدر ضرورت پانی میں انکو ملا کر رات بھر رکھ دیں صبح ابال کر ٹھنڈا کر کے چھان لیں اور اسکو بطور شیمپو استعمال کریں۔بہترین رزلٹ ملے گا۔ناریل کے تیل سے بال بہت تیزی سے لمبے اور گھنے ہونے لگ جاتے ہیں لیکن ہمیشہ یہ بات یاد رکھیں کہ کبھی بھی ناریل کا تیل اکیلا بالوں میں استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے بال سفید بھی ہونے لگتے ہیں۔ہمیشہ اسکا استعمال دوسرے تیلوں میں ملا کر کریں۔چاہے تو اسکو زیتون کے تیل میں مکس کر لیں یا سرسوں کے تیل میں یا کسٹر آئل میں یا پھر ان تمام تیلوں کو مکس کر کے استعمال کریں تو کیا ہی بات ہے۔اسکے علاوہ آپ ناریل کے تیل میں لہسن کو جلا کر اسکو چھان کر محفوظ کر سکتے ہیں اسکو ہفتے میں ایک سے دو دفعہ استعمال کریں۔اس سلسلے میں ایک بات یاد رکھیں کہ کبھی بھی بالوں کو گرم پانی سے نہ دھوئیں چاہے سردیوں کا موسم ہو۔ سردیوں میں بھی نیم گرم پانی سے دھوئیں زیادہ گرم پانی سے نہ دھوئیں گرم پانی کے استعمال سے بھی بال تیزی سے گرنے لگتے ہیں۔بالوں میں روزانہ کنگھا کیا کریں اس سے انکی جڑوں میں دوران خون تیز ہو کر بالوں کی افزائش بہتر ہوتی ہے۔اکثر خواتین گھریلو مصروفیات کی بناء پر روزانہ کنگھی نہی کرتیں اور بالوں کو رول کر کے کیچر لگا دیتی ہیں اس سے بھی بالوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

About soban

Check Also

ہیرا کو پہننے کے بے شمار فائدے۔

ستاروں کے نیک اثرات میں اضافے اور بد اثرات کو دور کرنے کیلئے ستاروں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *