شادی سے پہلے سیف کرینہ کپور کو کس نام سے پکارتے تھے؟اداکارہ نے تہلکہ خیز انکشاف کرڈالا

بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے پہلے سیف علی خان انہیں میڈیم کہہ کر پکارتے تھے۔بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے اداکارہ کرینہ کپور سے 2012 میں شادی کی جس سے ان کے دو بیٹے ہیں۔ تیمور علی خان کی عمر 4 سال ہے جب کہ چھوٹے بیٹے کی عمر صرف 3 ماہ ہے

جس کا نام اب تک سامنے نہیں آسکا ہے۔سیف علی خان اور کرینہ کپور کا شمار بالی ووڈ کے کامیاب ترین جوڑے میں ہوتا ہے اور وہ شادی سے قبل متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں جن میں ’ایل او سی کارگل‘، ’اومکارہ‘، ’ایجنڈ ونود‘ شامل ہیں۔ ان فلموں کی شوٹنگ کے دوران ہی دونوں فنکار ایک دوسرے

کے عشق میں گرفتار ہوئے اور ان کا یہ تعلق 5 سال تک قائم رہا جس کے بعد انہوں نے شادی کی۔حالیہ انٹریو میں اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’اومکارہ‘ کی شوٹنگ کے دوران میری اور سیف کی بات چیت بہت کم ہوتی تھی اور ہم فلم کے مرکزی کردار ہونے کے باوجود ہم صرف ہیلو ، ہائے تک ہی محدود تھے یہاں تک کہ شوٹنگ کے دوران وہ اپنی گرل فرینڈ اور میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ موجود ہوتی تھی جب کہ اس دوران سیف علی خان مجھے میڈیم کہہ کر پکارتے تھے۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *