آج کا دن کیسا رہے گا


جانیے اپنےاحوال ستاروں کی چال سے۔ فوٹو؛ فائل

حمل:
21مارچ تا21اپریل

ہم اس حقیقت کو بھی تسلیم کرتے ہیں کہ دنیا میں اچھے لوگوں کی کمی نہیں چنانچہ موجودہ فرد جسے آپ اپنی پسند قرار دے رہے ہیں آپ کی زندگی کا حقیقی محافظ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

آج کے دن کسی پر بھی غصہ نہ کریں بس اپنے غصے کو دباتے رہیں کیونکہ یہی چیز آپ کیلئے کسی بھی وقت انتہائی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

دماغ فضول قسم کی سوچوں کا مرکز بنا رہے گا۔ مقدمہ بازی سے گریز کریں۔ لانگ ڈرائیو پر جانے کا پروگرام بن سکتا ہے ۔ دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان ہے۔


سرطان:
22جون تا23جولائی

آج آپ کی طبیعت کافی حد تک بوجھل رہے گی اور آپ ہر ایک کے ساتھ لڑتے نظر آئیں گے۔ بندہ خدا آج آپ اپنے آپ کو قابو میں رکھیں یہ نہ ہو کہ آپ مسائل میں گھر جائیں۔


اسد:
24جولائی تا23اگست

اگر آپ سیاستدان ہیں تو پھر فوری طور پر خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے۔ ورنہ حالات آپ کو ایسے چوراہے پر لا کر کھڑا کر دیں گے جہاں سے کوئی راستہ بلندی کی طرف نہیں جاتا۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

اگر آپ کا تعلق سیاست سے ہے تو اپنی کامیابی پر مکمل یقین رکھیں۔ آج کا دن اہم فیصلوں میں بلاشبہ آپ کا ساتھ دے گا۔ کاروبار میں فائدہ ہو گا۔


میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

تعلیمی سلسلے میں حالات موافق رہیں گے۔ مقدمہ میں حسب منشاء کامیابی ہو سکتی ہے لہٰذا مخالفین سے صلح کر لینا زیادہ موافق ثابت ہو سکتا ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

گھر میں غیرضروری افراد کی آمد پر پابندی لگا دیں۔ اگر آپ اپنی مزاجی کیفیت نہ بدل سکیں تو پھر خلاف منشاء معمولی سی بات پر بھڑکنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

ہمارے سابقہ دیئے ہوئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزار سکیں۔ عشق و محبت کے میدان میں جلدبازی نہ کریں۔


جدی:
23دسمبر تا20جنوری

ایک بار پھر آپ خطرات کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ گھریلو حالات کسی حد تک بہتر ہو سکتے ہیں لیکن آپ بھی اپنے شریک حیات کو خوش رکھنے کی کوشش کیجئے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

غیرشادی شدہ افراد کی منگنی یا شادی ہو سکتی ہے۔ بفضل خدا آپ کا دامن خوشیوں سے بھرا رہے گا جو کچھ آپ گنوا بیٹھے ہیں وہ دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

آج کا دن آپ کے لئے لکی ثابت ہو سکتا ہے۔ گارمنٹس سے تعلق رکھنے والے افراد کو خاطر خواہ فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *