”نزلہ زکام نمونیہ کے لئے سب سے بہترین خطمی“

بدلتے موسم کے ساتھ ان عوارضات کی شدت میں اضافہ ھو جاتا ھے بہت سے دوست احباب ان تکالیف سے پریشان ھیں شنگرف رومی خالص ایک تولہ، فلفل سیاہ ایک تولہ، مگھاں ۶ماشہ ،مصری ایک تولہ۔پہلے شنگرف اور فلفل کو کھرل کرکے باریک میدہ کی طرح کرلیں بس شنگرف کی چمک مافوق ھوجاۓ پھر مصری اورمگھاں ملا کر غبار بنا لیں بس اکسیر تیار ہے ۔دو دو رتی کی خوراک آب نیم گرم سے صبح وشام لیں ۔لیسدار ریشہ بلغم پیدا کرنے ٹھنڈی کھٹی تیل والی، اشیاء سے پرہیز کریں ۔ دمہ اور بلغمی کھانسی کے لئے اپنا سحر کار اثر دکھا کر مریض کو آرام کر دیتی ہے۔زوفا۵ماشہ، انجیر ۴عدد،ملٹھی مقشر ۶ماشہ ،گل بنفشہ ۳ماشہ ہر چہار ادویہ کو مناسب مقدار پانی میں ڈال کر جو ش دیں اور دن میں دو یا تین مرتبہ پلائیں ۔تمام جوشاندے کے تین حصہ کر لیں اور ایک ایک حصہ پلائیں۔یہ جو شاندہ بلغمی کھانسی میں جب کہ سینہ میں بلغم بہت زیادہ جم رہی ہو اور نہ نکلے

اس جمی ہوئی بلغم کو بآسانی خارج کرتا ہے اور بلغمی بخا ر جو کہ اکثر شام کو ہوا کرتا ہے اس کے لئے بھی مجرب ہے ۔عناب تیس دانے ۔لسوڑیاں پچاس عدد۔خطمی۔خبازی ۔گل بنفشہ ہرایک ایک تولہ۔انجیر بیس عدد ۔زوفا۔ملٹھی ہرایک تین تولہ ۔پرساؤشان دوتولہ۔مصری آدھا کلو ۔مصری کے سوا تمام دوائیں رات کو ایک سیر پانی میں بھگو کر صبح کو جوش دیں ۔جب آدھا سیر رہ جائے تو مل چھان کر مصری ملا کر شربت تیا رکریں ۔تین تولہ یہ شربت پانچ تولہ عرق گاؤزبان اورقدرے پانی ملا کر استعمال کریں ۔تین مرتبہ دن میں ۔معمولی نزلہ زکام وکھانسی میں عام طور پر صرف پانی ملا کر دیا جاتا ہے ۔ یہ شربت کھانسی اور ہر قسم کے نزلہ وزکام پختہ وخام ۔نمونیہ ۔دمہ ۔سل کے لئے اکسیر وعجیب وغریب خاص چیز ہے ۔

بلغم کو پکا کر نکالتا ہے ۔ذات الجنب کے علاج میں غفلت کرنے سے کھانسی اور درد پرانا ہوجائے اور زخم بن چکا ہو تو ایسی حالت میں یہ شربت عجیب اثر دکھاتا ہے۔ حکیمِ مطلق اورقادرِقدرت کا ہزارہزار شکر ہے کہ اس نے اپنی کروڑ درکروڑ نعمتوں اور رحمتوں سے انسان کو نوازااور پھر علم و حکمت سے سرفراز فرمایا۔یُؤتیِ الحکمۃَ مَنْ یَّشَاءُ وَمَنْ یُّؤُتَ الحِکْمَۃَ فَقَدْ اُؤتِیَ خَیْرًا کَثِیْرًاہ پھر اہلِ علم و صاحبِ حکمت کے لئے ضروری کردیاکہ۔لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیْ رَسُوْلِ ا للَّہِ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ کومدِ نظر رکھتے ہوئےوَ یُزَکِّیْھُمْ وَ یُعَلِّمُ ھُمُ الْکِتَابَ وَالْحِکْمَۃَ ہ

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *